سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 669 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 669

669 بڑی تیزی سے ان علاقوں میں اس تناور درخت کی شاخیں پھیلتی چلی جارہی ہیں۔۔۔۔جماعت احمد یہ امریکہ کو مالی طور پر غیر معمولی کامیابیاں نصیب ہوئیں اور بہت سے امور میں وہ تمام دنیا کی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ گیا اور ایسے ایسے بجٹ میں اضافہ ہوا ہے کہ خود ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھے۔۔۔۔جتمام دنیا میں نئی جماعتوں کے قیام کے لئے ایک پروگرام تھا۔اللہ تعالی کے فضل کے ساتھ نئے مقامات جن پر نئی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور پوری طرح مستعد جماعتیں قائم ہوگئی ہیں وہ 2,236 ہیں جو اس سال میں ہمیں نصیب ہوتی ہیں۔آپ اندازہ کریں کہاں احمدیت کی ہلاکت کی یہ خبریں، کہاں یہ کہ احمدیت پر ذلت کی مار پڑے گی، لوگ پوچھا کریں گے کہ احمدیت کہاں گئی؟ کہاں خدا تعالیٰ کے ایسے فضل کہ نئی جماعتیں جو نصیب ہوئی ہیں وہ 2,236 ہیں۔یہ نئے مقامات ہیں جہاں جماعتیں قائم ہوئیں لیکن نظام جماعت ان میں سے 1,576 میں با قاعدہ مستحکم طور پر کام کر رہا ہے۔۔۔اپریل 84ء سے لے کر اب تک یعنی دور ہجرت میں پاکستان کے علاوہ جماعتوں کی تعداد میں 9,035 کا اضافہ ہوا ہے۔اور سال رواں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے جن ملکوں کو نمایاں خدمت کی توفیق ملی ہے ان میں پہلی مرتبہ تمام دنیا کے مقابلوں میں بھارت نمبر ایک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔بورکینا فاسو نمبر 2 ہے۔جہاں اللہ تعالی کے فضل سے 333 مقامات پر احمدیت کا پورا نصب ہوا ہے۔اور آئیوری کوسٹ تیسرے نمبر پر ہے۔چہارم گیمبیا ہے جہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے 231 نئی جماعتیں قائم ہوتی ہیں اور پنجم گھانا ہے۔۔۔۔۔۔مساجد کی تعداد میں اللہ تعالی کے فضل سے نئی تعمیر ہونے والی مساجد 106 ہیں اور وہ مساجد جو بنی بنائی نمازیوں سمیت جماعت کو ملی ہیں ان کی تعداد 809 ہے۔غرضیکہ امسال 915 مساجد کا اضافہ ہوا ہے۔آپ کو پتہ ہے کہ پاکستان میں جماعت احمدیہ کی مساجد پر کیسے کیسے ظلم ہورہے ہیں۔یہ ان مساجد کی آہیں ہیں جو ہمیں یہاں اللہ کی طرف سے باران رحمت کے طور پر نصیب ہورہی ہیں۔84 ء سے لے کر اب تک ان ہجرت کے 13 سالوں میں انہوں نے پاکستان میں کئی