سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 668 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 668

668 اور جہاں تک قاضی حسین احمد کے لغو دعووں کا تعلق ہے۔۔۔۔حیدر فاروق مودودی صاحب نے لکھا ہے: قاضی حسین احمد جماعت اسلامی کے لئے کینسر ہیں۔۔پس وہ لفظ جو ہمارے متعلق بولا کرتے تھے اب یہ ایک دوسرے کے متعلق صحیح طور پر بولنے لگے ہیں۔حضور رحمہ اللہ نے مخالفین کی ذلت و نکبت کی مثالیں بیان کرنے کے بعد جماعت احمدیہ پر اس سال میں جو برکتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوئیں ان کا بھی اجمالی طور پر ذکر فرمایا۔حضور نے فرمایا: اس مباہلے کے سال جماعت احمدیہ کو جو کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں۔۔۔اب میں اُن کامیابیوں کا حال آپ کے سامنے مختصر رپورٹ کے طور پر پیش کرتا ہوں۔۔۔- خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس وقت تک دُنیا کے 153 ممالک میں احمدیت پھیل چکی ہے۔کروشیا میں بھی امسال احمدیت کا پودا نصب ہوا ہے اور ان کے نمائندے یہاں خصوصیت کے ساتھ اس لئے تشریف لائے ہیں کہ وہ بطور پہلے احمدی اور کروشیا ملک کے نمائندے کے طور پر اس جلسے میں شرکت کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے مشنوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔جماعت جرمنی کو اللہ تعالی نے یہ خصوصیت کے ساتھ سعادت نصیب کی کہ ان کے سپر د جو مما لک لگائے گئے تھے کہ آپ نے وہاں احمدیت کا پودا نصب کرتا ہے وہاں انہوں نے غیر معمولی طور پر خدمت سر انجام دی اور بہت سے ممالک میں اب احمدیت باقاعدہ احمدی مسلم مشن کے طور پر رجسٹر ہو چکی ہے۔اب یہ جرمن جماعت ہی کی کوشش تھی کہ یہ چھٹا ملک جو پہلے احمدی نہیں تھا اب خدا کے فضل سے احمدی ملک کہلا رہا ہے۔اس سے پہلے جرمنی جماعت جن ممالک میں خدا کے فضل سے بڑی زور اور مضبوطی کے ساتھ احمدیت کو قائم کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے اُس میں بلغاریہ ہے، بوسنیا ہے، رومانیہ ہے، سلوانیا ہے، میسیڈونیا ( اور مقدونیا بھی اس کو کہتے ہیں) ان ممالک میں جماعت جرمنی نے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہمہ وقت محنت اور کوشش کے بعد آخر احمدیت کا پودا با قاعدہ مقامی طور پر اس طرح گاڑ دیا ہے کہ وہ ایک تناور درخت بن رہا ہے اور