سلسلہ احمدیہ — Page 616
616 کے بہاؤ کے رخ پر بہ رہی تھی اس لئے اس کی رفتار کافی تیز تھی۔لیکن جب دریا اور سمندر کے اس سنگم سے کچھ آگے نکلتا ہوں تو اس کی رفتار ست ہو جاتی ہے۔پھر مجھے سامنے سمندر میں ایک بڑی Boat یا چھوٹا سمندری جہاز نظر آتا ہے اور یہ احساس ہے کہ میں نے جس شخصیت سے ملنا ہے اس کے لئے مجھے اس جہاز تک پہنچنا ہے۔میں دونوں ہاتھوں سے کام لیتے ہوئے چھوؤں کی طرز پر پانی کو پیچھے دھکیلتا ہوں اور اس طرح کشتی آگے بڑھتی ہے اور میں چکر کاٹ کر اس جہاز کی پچھلی جانب سے اس کے اندر داخل ہوتا ہوں۔وہاں کچھ لوگ موجود ہیں۔ان میں سے کوئی کہتا ہے کہ آپ یہاں انتظار کریں اور پھر گویا جس شخصیت سے میں نے ملنا ہے ان سے رابطہ کے لئے وہ ٹیلی فون یا کوئی مشین لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔وہاں ایک خاتون ہے جو فرنچ زبان میں اس شخص کو جو فون کرنا چاہتا ہے کہتی ہے کہ وہ خود آ کر مشین لگا ئیں گے اور مچھلی پکڑیں گے۔میں اس وقت ان سے کہتا ہوں کہ کیا وہ ( اہم شخصیت) فرنچ بولتے ہیں؟ حضور نے فرمایا یہ بہت اہم اور معنی نیز رویا ہے اور اس میں کئی لطیف اشارے پائے جاتے ہیں۔حضور رحمہ اللہ نے بعد ازاں مختلف مواقع پر اس عظیم الشان اور مبشر رویا کا ذکر فرمایا اور رؤیا کی بعض مزید تفصیلات بھی بیان فرمائیں۔چنانچہ جلسہ سالانہ یو کے 1994ء کے موقع پر دوسرے دن بعد دوپہر کے خطاب میں اس رویا کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس رویا کا تعلق خاص طور پر ان ممالک سے ہے جہاں فرانسیسی بولی جاتی ہے۔حضور نے فرمایا کہ گزشتہ سال جو وفد فرانسیسی بولنے والے افراد کا اس علاقہ سے جلسہ پر آیا تھا انہیں اس رویا کے متعلق بتاتے ہوئے میں نے بتایا تھا کہ اس رؤیا کا تعلق احمدیت کی ان علاقوں میں ترقی سے ہے اور انشاء اللہ موجودہ رفتار سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ ان علاقوں میں جماعت پھیلے گی۔حضور نے فرمایا کہ اس رویا میں پہلا پیغام تو یہ ہے کہ اب دریا کے سفر ختم ہو گئے اور سمندروں کے سفر شروع کرنے کا زمانہ آ گیا ہے اور سمندر کے سفروں کے لئے بھی خدا کی عطا کردہ طاقت ہی کام