سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 612 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 612

612 میں تشیخ زیادہ ہو ہاتھ پاؤں مڑتے ہوں۔اگر کھلے اسہال ہوں تو اس پر Varatrum Album دوا ہے تو اس طرح میں دواؤں کے متعلق مہینے کے متعلق خصوصیت سے پہلے روشنی ڈال چکا ہوں اور وہاں کے مسلح وہ ریکارڈ بھی کرتے ہوں گے۔فوری طور پر اگر خود نہیں کر سکتے اتنی توفیق نہیں تو دوسری تنظیموں کو بتائیں اور ان کو کہیں کہ ہم آپ کو دوائیاں تیار کر دیتے ہیں۔ہماری سرداری میں تم ٹیمیں تیار کرو اور فوری طور پر کثرت سے ان جگہوں میں پہنچ کر ان کے علاج کی کوشش کرو۔ان کو اس درد ناک مذاب سے بچانے کی کوشش کرو۔ایک بھوک اور اوپر سے ہیضہ تو بہت ہی تکلیف دہ بیماری ہے۔اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے اور ہماری اوٹی اور بہت ی حقیر کوششوں کو قبول فرماتے ہوئے آسمان سے ان پر رحم نازل فرمائے۔“ مریم شادی فنڈ خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جولائی 1994ء۔الفضل انٹرنیشنل 26 را گست 1994ء) خطبہ جمعہ فرموده 21 فروری 2003 ء لندن میں حضور نے اللہ تعالیٰ کی صفت شکور اور شاکر کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: انسان پر اپنے والدین کا شکر بھی واجب ہے۔انسان سمجھتا ہے کہ وہ والدین کے شکر کا حق ادا کر چکا ہے حالانکہ اس کے والدین بالخصوص ماں نے بچپن میں جس طرح اس کی پرورش کی، اس کو پالا پوسا، اسے علم سکھایا اور آداب سکھائے ، اس کی خاطر تکلیفیں برداشت کیں تو اسے بڑے ہو کر یاد بھی نہیں رہتیں۔“ مزید فرمایا: ”اب اس مختصر خطبہ کے بعد میں شکر نعمت کے طور پر اپنی والدہ مرحومہ کا ذکر بھی کرنا چاہتا ہوں۔آپ غریبوں کی بہت ہمدرد تھیں اور بہت مہربان وجود تھیں۔ہمیشہ انہوں نے مجھے غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرنے کی تربیت دی۔۔۔اب ان کی یاد میں، ان کے احسان کا بدلہ اتارنے کے لئے ، اب احسان کا بدلہ تو نہیں اتارا جا سکتا، ان کی روح کو ثواب پہنچانے کی خاطر، میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جن کی بیٹیاں بیاہنے والی ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے، حسب توفیق میں اپنی طرف سے بھی کچھ ان کو پیش کرتا ہوں۔وہ بے تکلفی سے مجھے لکھیں ان کا مناسب