سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 611 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 611

611 میں مبتلا ہوں تو مومن کا کردار یہ ہے کہ ایسے موقع پر جو کچھ بھی اس کے بس میں جو ضرور کرتا ہے۔اور کافر کا یہ کردار ہے کہ اسے کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ کیا ہورہا ہے۔قرآن کریم اس مضمون کو یوں بیان فرماتا ہے۔فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ وَ مَا اخْرُكَ مَا الْعَقَبَةُ فَكُ رَقَبَةٍ أو إطعم في يوم ذى مَسْغَبَةٍ يَتِمَا ذَا مَقْرَبَةٍ أَوْ مِسْكِينَا ذَا مَكْرَبَةٍ (البلد : 12 تا 17) کہ اصل دین تو وہ ہے جو جفا کشی کی طرف بلانے والا ہو بلند چوٹیوں کی طرف چڑھنے کی دعوت دیتا ہو گھاٹیوں سے اور پر آنے کی طرف اشارے کر رہا ہو اور یہ ہے کیا؟ گھاٹیوں سے بلندی پر چڑھنا کس کو کہتے ہیں۔اس میں ایک بات یہ بیان فرمائی کہ جب بھوک عام ہو جائے اور بظاہر تمہارے بس میں نہ ہو اس کو نپٹنا پھر بھی جو تم میں طاقت ہے تم وہ لے کر آگے بڑھ جاتے ہو اور جو یہ نہیں کرتے وہ مومن نہیں ہیں ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔پس میں جانتا ہوں کہ ہمارا آٹے میں نمک کے برابر بھی حصہ نہیں ہو گا۔ہمیں جو توفیق ہے سارے کام دوسرے بھی جاری ہیں مگر اطمینان تو ہو گا کہ ہم نے تمام بوجھوں کے باوجود اللہ تعالی کی اس دائی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے لبیک کہا ہے اور روانڈا کے مظلوم ہیں جو خصوصا زائر میں انتہائی دردناک حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔Cholera پھیلا ہوا ہے۔مصیبتوں میں مبتلا ہیں ان کے لئے میں اپنی طرف سے ایک ہزار پاؤنڈ کا معمولی نذرانہ پیش کر کے جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ توفیق کے مطابق دیں دوسرے جو لازمی دائمی چندے ہیں ان پر اثر نہیں ڈالنا وہ اپنی اپنی اہم ضروریات ہیں لیکن وعدوں کا انتظار نہیں کر سکتے۔جہاں تک جماعت زائر کا تعلق ہے ان کو میں نصیحت کرتا ہوں جیسے میں نے پہلے کہا تھا وہ دینے کی دہا جس میں اور ذرائع میسر نہ ہوں جیسے کہ وہاں اس وقت نہیں ہیں بہت ہی موثر علاج ہے۔سلفر 200“ اور مفت میں کثرت کے ساتھ بنائی جاسکتی ہے آپ کی ٹیمیں وہاں پہنچیں اور ان کو روزانہ صبح شام سلفر 200 میں کھلائیں۔چند گولیاں میٹھی اور مٹھاس تو ویسے ہی ان بے چاروں کو ضرورت ہے وہ تو ایک دانہ بھی میٹھا منہ میں پہنچ جائے تو اس کو غنیمت سمجھیں گے اور اس کے علاوہ Campher ہے۔اگر ہیضہ ہو چکا ہو آغاز میں 30 Campher‘ دیا جائے تو اس سے ہیضہ بڑھنے سے رک جاتا ہے پھر میں تفصیل سے پہلے بھی بتا چکا ہوں Cuprum ہے اگر پاؤں