سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 606 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 606

606 فرمایا: آج کوئی پہر رات باقی ہوگی کہ الہام ہوا: إلى أحَافِظ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ وَلِتَجْعَلَهُ آيَةٌ لِلنَّاسِ وَرَحْمَةٌ مِنَّا وَكَانَ أمرًا مَّقْضِيًّا عِندِي مُعَالَجَات۔۔۔۔یقیناً میں ہر اس شخص کی حفاظت کروں گا جو گھر میں ہے۔(اور یہ اس لئے ہے) تا کہ ہم اُسے لوگوں کے لئے نشان اور اپنی طرف سے رحمت بنا دیں اور یہ فیصلہ شدہ امر ہے۔میرے پاس علاج ہیں۔اب یہ آخری فقرہ کہ میرے پاس علاج ہیں اس کا کیا مطلب ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: جس وقت مجھے یہ الہام ہوا اس وقت میں نے گھر میں پوچھا کہ تم کو بھی کوئی خواب آیا ہے کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ میرے الہام کے ساتھ ان کو بھی کوئی مصدق خواب آ جایا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بڑا بکس ادویہ کا چراغ لایا ہے۔چراغ نام ہے اس شخص کا جولایا ہے۔) اور شیخ رحمت اللہ نے روانہ کیا ہے۔جب کھولا گیا تو دیکھا کہ ہزار ہا شیشیاں اس میں دوا کی ہیں۔“ اب ایک ڈبے میں ہزار ہا شیشیاں ایلو پیتھک دواؤں کی آہی نہیں سکتیں۔یہ ہومیو پیتھک کا کمال ہے کہ چھوٹی چھوٹی شیشیوں کی صورت میں ہزار ہا مریضوں کے لئے دو مہیا کی جاتی ہے۔فرماتے ہیں: ہزار ہا شیشیاں اس میں دوا کی ہیں۔کوئی بڑی کوئی چھوٹی۔تب گھر میں تعجب کیا کہ کبھی کدائیں دس بارہ شیشیاں منگوائی جاتی تھیں مگر یہ ہزار ہا شیشیاں کیوں منگوائی گئیں۔“ ( ملفوظات جلد چهارم صفحه 76 ر مطبوعہ انگلستان ایڈیشن 1985 ء) ظاہر ہے کہ ہومیو پیتھک ادویہ کے جو بکس (Box) تیار کئے جارہے ہیں ان کی طرف اشارہ ہے۔66 ( خطاب فرموده بر موقع جلسہ سالانہ ہو کے 1999ء دوسرے روز بعد دو پیر )