سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 38 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 38

38 4۔اس کے بعد آرڈینس کی مختلف شقوں کا الگ الگ جائزہ لیا اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ یہ قانون کس طرح سے اسلامی اصولوں اور نصوص سے متعارض ہے اور اس ضمن میں اذان، لفظ مسجد، بعض اصطلاحات، حق تبلیغ اور اپنے آپ کو مسلمان کہلانے کے حق کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ آیا شریعت اسلامیہ کی رُو سے کسی ایسے فعل کو قابل تعزیر بنایا جا سکتا ہے جو اپنی ذات میں معصیت نہ ہو اور جسے شریعتِ اسلامی گناہ، مکروہ یا مذموم قرار نہ دیتی ہو۔یہ امر بھی عدالت کے سامنے رکھا گیا کہ اس درخواست کے فیصلہ کرنے میں مندرجہ ذیل سوالات عدالت کے زیر غور آئیں گے جن پر عدالت کو کوئی فیصلہ دینا ہوگا۔-1 کیا اسلام کسی غیر مسلم کو یہ حق اور اجازت دیتا ہے کہ وہ خدا کی وحدانیت کا اقرار اور اعلان کرے؟ 2۔کیا اسلام کسی غیر مسلم کو یہ حق اور اجازت دیتا ہے یا نہیں کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے دعویٰ میں سچا تسلیم کرے؟ 3- کیا اسلام کسی غیر مسلم کو یہ حق دیتا ہے یا نہیں کہ وہ قرآن حکیم کو ایک اعلی نظام حیات سمجھ کر اسے واجب الاطاعت تسلیم کرے اور اس پر عمل کرے؟ -4 اگر کوئی غیر مسلم قرآن کے احکام پر عمل کرنا چاہے تو کیا اسے اس کی اجازت ہے یا نہیں؟ -5۔اگر وہ ایسا نہیں کر سکتا تو اس حق کی نفی قرآن کریم و سنت میں کہاں ہے؟ 6۔ایسے شخص کے لئے اسلام کیا لائحہ عمل تجویز کرتا ہے جو گو غرفا مسلمان نہ ہو اور اسے قانونی حق نہ بھی ہو مگر دل و دماغ سے خدا کی وحدانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت اور قرآن کی صداقت پر دل سے یقین رکھتا ہو۔عدالت میں بڑی تفصیل کے ساتھ اور قومی اور مستند شواہد کے ساتھ اس آرڈیننس کے خلاف قرآن و سنت ہونے پر بحث کی گئی۔وفاقی شرعی عدالت نے نہ تو اس بحث کی ریکارڈنگ کرنے کی سائلین کو اجازت دی اور نہ ہی اپنی