سلسلہ احمدیہ — Page 590
590 امدادی اشیاء لے کر وہاں پہنچے۔جماعت نے مسلسل چار سال تک ہیومینٹی فرسٹ کے تحت خدمت خلق کی اور جماعت کی کوششوں سے ہیومینٹی فرسٹ کے ادارے کو وہ اعتبار حاصل ہوا کہ اقوام متحدہ نے بوڑھے اور بیمار لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ذمہ داری بھی ہیومینٹی فرسٹ کے سپرد کر دی کو سود دو اور البانیہ کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لئے ہیو میشی فرسٹ کے رضا کاروں نے دن رات کام کیا اور UNHCR اور CARE جیسے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر مہاجرین کو ان کے ممالک میں واپس پہنچانے میں بھی خصوصی کردار ادا کیا۔ہیومینٹی فرسٹ کے تحت خدمات کا مختصر احوال روزنامه الفضل سالانہ نمبر 28 دسمبر 2011، صفحہ 63) 1996-1ء میں اس کے تحت آنکھوں کی بحالی کے لئے عطیات کا پروگرام شروع کیا گیا۔2 مغربی افریقہ میں امدادی سامان بھیجوایا۔19953ء میں Kobe میں زلزلہ کے موقع پر امداد فراہم کی۔4 2000ء میں ترکی میں زلزلہ آیا اس موقع پر zmir میں امداد بھجوائی۔2003-5ء میں عراق میں زلزلہ آیا۔اس موقع پر ہیومینٹی فرسٹ مدد کے لئے پہنچی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے خلافت تھہ اسلامیہ احمدیہ کی زیر نگرانی تنظیم خدمت انسانیت کے مختلف میدانوں میں بہت سرعت کے ساتھ اور مضبوط قدموں سے آگے بڑھ رہی ہے۔خلافت خامسہ کے مبارک عہد میں اس کے تحت دنیا کے متعدد ممالک میں خدمت انسانیت کے بہت سے پراجیکٹس نہایت کامیابی کے ساتھ جاری ہیں اور دن بدن اس کا دائرہ کار اور دائرہ اثر وسیع تر ہوتا چلا جارہا ہے۔بوسنیا کے یتیم بچوں اور صومالیہ کے قحط زدگان کے لئے تحریک حضور رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 30 را کتوبر 1992ء میں بوسنیا کے یتیم بچوں اور صومالیہ کے قحط زدگان کی امداد کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: بوسنیا کے یتیم بچوں کے متعلق میں نے تحریک کی تھی۔پھر بچوں کے متعلق ہی نہیں