سلسلہ احمدیہ — Page 565
565 خدمات بہم پہنچانے کا اعلان فرمایا۔حضرت خلیفہ اسح الثالث رحمہ اللہ کے دور مبارک میں یہ تحریک کس طرح پروان چڑھی اور ترقی کی منازل طے کرتی رہی اس کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنی خلافت کے دوران ہونے والے پہلے مرکزی جلسہ سالانہ 1982ء کے موقع پر فرمایا: "حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ کے کارناموں میں یہ ایک انتہائی عظیم کارنامہ ہے کہ نصرت جہاں سکیم کو جاری کرنے کے بعد اس کی ایسی عمدہ رہنمائی فرمائی کہ دیکھتے دیکھتے اللہ تعالی کے فضل نے اسے برکتوں کے پھلوں سے بھر دیا اور جماعت نے بھی ایسا تعاون فرمایا کہ روح دیکھ کر عش عش کر اٹھتی ہے۔۔۔اس تحریک کو جو تحریک ترین لاکھ روپے کے سرمائے سے شروع کی گئی تھی صرف اس سال کا بجٹ چار کروڑ انہٹر لاکھ روپے ہو چکا ہے۔امسال خدا کے فضل سے دو لاکھ بیس ہزار افراد کو اللہ تعالیٰ نے اس تحریک کے نتیجہ میں شفا عطا فرمائی اور 4,471 کامیاب آپریشن کرنے کی اللہ تعالیٰ نے جماعت کو تو فیق عطا فرمائی۔“ خطاب بر موقع جلسہ سالانہ 1982ء دوسرا روز) یہ بابرکت تحریک حضرت ل ا ا ا ا ل کی کہ اس تحریک کے پس پردہ جو روحانی سوچ اور فکر کار فرما تھی وہ بقول حضرت خلیفہ امسیح الرابع : جماعت احمد یہ اس کام کی نگران ہوگی اور یہ دیکھے گی کہ جو بھی نئے روابط پیدا ہوتے ہیں ان میں سے کوئی بھی افریقہ کو ٹوٹنے کے لئے نہیں ہو گا بلکہ ہم دوستوں کے رخ پلٹانے کی کوشش کریں گے۔ان زمانوں کو تبدیل کر دیں گے جب افریقہ سے دولتیں باہر کی طرف بہا کرتی تھیں۔اب ہمارا مقصود یہ ہے ، یہ کوشش ہے، دعا یہ ہے اور ہماری ساری تمنائیں یہ ہیں کہ باہر کی دنیا سے دولتیں افریقہ کی طرف بہنے لگیں۔۔۔افریقہ جو اپنے حقوق سے محروم کیا گیا ہے وہ دوبارہ اپنے حقوق حاصل کر لے۔“ خطاب بر موقع جلسہ سالانہ 1988 ء ) اسی طرح فرمایا: