سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 564 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 564

564 ضرور غریبوں اور ضرورتمندوں کے کام آنے کی کوشش کریں۔نتیجہ اللہ تعالیٰ آپ کے اموال و نفوس میں پہلے سے بڑھ کر برکت عطا فرمائے گا انشاء اللہ۔اگر آپ سب اس نیت سے یہ خدمت سر انجام دے رہے ہوں کہ ہم نے زمانے کے امام کے ساتھ ایک عہد بیعت باندھا ہے جس کو پورا کرنا ہم پر فرض ہے تو پھر آپ دیکھیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ ، اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور برکتوں کی کس قدر بارش ہوتی ہے جس کو آپ سنبھال بھی نہیں سکیں گے۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ 12 ستمبر 2003ء) چنانچہ آئیوری کوسٹ کے کسی گاؤں میں آتشزدگی سے متاثرہ افراد کی مدد کی صورت ہو، پاکستان کے پسماندہ ترین علاقہ مٹھی میں المہدی ہسپتال ہو، بورکینا فاسو، بنگلہ دیش، بوسنیا، بین ، تنزانیہ، جاپان کے زلزلہ، انڈونیشیا کی سونامی، ربوہ میں قائم ہونے والے طاہر ہومیو پیتھک ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ سمیت دنیا بھر میں قائم کی جانے والی ہو میو پیتھک کلینکس ،سری لنکا، سیرالیون، گھانا، قادیان، کینیا، گجرات (انڈیا)، مظفر آباد (پاکستان)، لائبیریا، گیمبیا، نائیجر، یوگنڈا غرض جہاں جہاں جماعت احمد یہ موجود ہے وہاں وہاں کسی نہ کسی رنگ میں افراد جماعت خدمت خلق میں کسی نہ کسی طرح ضرور مصروف ہیں۔جہاں یہ خدمت خلق ہر احمدی وقار عمل کی صورت میں کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہے وہاں احمدیوں میں سے خدمتِ انسانیت کے جذبہ سے سر شار بعض ڈاکٹرز اور ٹیچر ز اپنی زندگیوں کے کئی سال اور بعض اوقات پوری زندگیاں اس راہ میں وقف کر کے اپنے گھروں سے ہزاروں میل دور خدمات انسانیت کی عمدہ اور اعلی مثالیں رقم کرنے میں آج بھی مصروف ہیں۔نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم اس تحریک کا آغاز حضرت خلیفۃ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے اپنے دورہ مغربی افریقہ 1970ء کے دوران فرمایا۔اس سکیم کے تحت حضور رحمہ اللہ نے مغربی افریقہ کے چھ ممالک میں طبی اور تعلیمی