سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 563 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 563

563 بابرکت دور میں بھی نہ صرف جاری رہیں بلکہ ان کی وسعت اور تعداد میں اضافہ بھی ہوا۔حضور رحمہ اللہ نے حقوق العباد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک موقع پر فرمایا: حقوق اللہ اور حقوق العباد بالآخر ایک ہو جاتے ہیں۔یہ ناممکن ہے کوئی شخص حقوق العباد صحیح معنوں میں ادا کرے اور اللہ تعالیٰ کے پیار کی نظر اس پر نہ پڑے۔ایسے بندوں کو خدا الچن لیتا ہے جو واقعہ اس کے بندوں کے حق ادا کرتے ہیں۔اور یہ ناممکن ہے کہ کوئی اللہ تعالی کا ہو جائے اور بنی نوع انسان کے حقوق ادا نہ کرے۔“ روزنامه الفضل سالانہ نمبر 28 دسمبر 2011 ، صفحہ 15) سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ 12 ستمبر 2003ء میں جماعت کی خدمت خلق کی اس خوبی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: یہ جماعت احمدیہ کا ہی خاصہ ہے کہ جس حد تک توفیق ہے خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور جو وسائل میسر ہیں ان کے اندر رہ کر جتنی خدمت خلق اور خدمت انسانیت ہو سکتی ہے کرتے ہیں، انفرادی طور پر بھی اور جماعتی طور پر بھی۔احباب جماعت کو جس حد تک توفیق ہے بھوک مٹانے کے لئے ، غریبوں کے علاج کے لئے تعلیمی امداد کے لئے ، غریبوں کی شادیوں کے لئے ، جماعتی نظام کے تحت مدد میں شامل ہو کر بھی عہد بیعت کو نبھاتے بھی ہیں اور نبھانا چاہئے بھی۔۔۔۔اللہ تعالی جماعت احمد یہ کو پہلے سے بڑھ کر خدمت انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔جماعتی سطح پر یہ خدمت انسانیت حسب توفیق ہورہی ہے مخلصین جماعت کو خدمت خلق کی غرض سے اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے، وہ بڑی بڑی رقوم بھی دیتے ہیں جن سے خدمت انسانیت کی جاتی ہے۔اللہ تعالٰی کے فضل سے افریقہ میں بھی اور ربوہ اور قادیان میں بھی واقعین ڈاکٹر اور اساتذہ خدمت بجالا رہے ہیں۔لیکن میں ہر احمدی ڈاکٹر، ہر احمدی ٹیچر اور ہر احمدی وکیل اور ہر وہ احمدی جو اپنے پیشے کے لحاظ سے کسی بھی رنگ میں خدمت انسانیت کر سکتا ہے، غریبوں اور ضرورتمندوں کے کام آسکتا ہے، ان سے یہ کہتا ہوں کہ وہ