سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 551 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 551

551 لیکن جو اس وقت تک یاد آتی ہیں یا کسی اور نے مجھے یاد کراتی ہیں وہ یہ ہیں :۔بیوت الحمد کی تحریک حریک جدید کے دفتر اول اور دوم کے کھاتوں کو زندہ کرنے کی تحریک ، جلسہ سالانہ جوبلی کے لئے متوقع مہمانوں کی آمد کے پیش نظر دیگیں پیش کرنے کی تحریک ، دونے یوروپین مراکز کے قیام کی تحریک، افریقہ ریلیف فنڈ ، امریکہ میں پانچ مراکز کے قیام کی تحریک جو بعد میں دس مراکز کے قیام کی تحریک پر منتج ہوئی اور پھر اب اس سے بھی بہت آگے بڑھ چکی ہے، جدید پریس کے قیام کی تحریک، وقف جدید کو عالمی تحریک میں تبدیل کرنا اور بیرون ہند و پاکستان کی جماعتوں کو بھی اس قربانی میں شمولیت کی دعوت دینا، تحریک جدید کے دفتر چہارم کا آغاز۔اگر چہ یہ پرانی تحریک ہے لیکن یہ نئی شق آتی ہے اس میں اور نئی نسل کے بچوں کو اس سے توفیق ملی کہ وہ اس میں بھی شامل ہوں۔توسیع مکان بھارت توسیع و بحالی مساجد کی تحریک یعنی وہ مساجد جو جلائی گئیں یا منہدم کی گئیں یا کسی اور رنگ میں ان کو نقصان پہنچایا گیا نہ صرف یہ کہ ان کو بحال کرتا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ توسیع دینی ہے، زیادہ وسعت کے ساتھ ، زیادہ خوبصورت ، زیادہ مفید عمارت میں تبدیل کرنا ہے، سیدنا بلال فنڈ کی تحریک، دفاع اسلام بمقابلہ تحریک شدھی۔یہ بھی وہ تحریک ہے جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے جاری فرمائی تھی اور بیچ میں پھر عدم ضرورت کی وجہ سے تقریباً پچاس برس یا اس سے زائد عرصہ کا انقطاع ہوا اور نئی ضرورت کے پیش نظر نئی تحریک کی گئی۔دار الیتامی کے قیام کی تحریک اور ایسی جگہوں کے مثلاً ایل سلواڈور کے بچوں کو اپنانے کی تحریک جو یتیم رہ گئے ہوں آسمانی حادثات کے نتیجہ میں مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کی اشاعت کی تحریک۔اب یہ وہ تحریکیں ہیں جو صرف گزشتہ چند سال کے عرصہ پر پھیلی پڑی ہیں، اس عرصہ میں کی گئی ہیں۔اگر عام عقلی حساب لگایا جاتا یا جماعت کی اقتصادی حالت کے پیش نظر یہ سوچا جاتا کہ جماعت اس قابل بھی ہے کہ نہیں کہ اتنے بڑے بوجھ اٹھا سکے تو انسانی عقل تو نہ اس کی اجازت دے سکتی تھی اور نہ ایسی تحریک کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان تھا اور انسانی دل بار بار ایسی تحریکات کے لئے عام حالات میں جرات ہی نہیں رکھ سکتا اور حوصلہ نہیں پیدا ہوتا کہ ایسی جماعت کو جس پر بے شمار بوجھ پہلے ہیں اور دوسرے چندوں میں جو مستقل حیثیت رکھتے