سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 549 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 549

549 ہالینڈ کی مسجد النور کو دس گنا بڑھانے کی تحریک 21 اگست 1987 ء کے خطبہ جمعہ میں آپ نے فرمایا: ”جب ہمارا جلسہ انگلستان میں ہورہا تھا اس وقت اس خیال سے کہ اکثر احمدی جلسے پر گئے ہوں گے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض شریروں کے گروہ نے موقع پا کر جبکہ ہمارا پہرہ موجود نہیں تھا مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی۔مسجد کا نچلا حصہ آگ سے بہت بری طرح متاثر ہوا، بہت سی قیمتی دستاویز اور کاغذات ضائع ہو گئے اور ابتداء میں جوڑ چ احدی تھے انہوں نے بڑے اخلاص سے جو اپنے ہاتھ سے بعض خصوصی چیزیں مسجد کے لئے بنائی ہوئی تھیں وہ بھی ایک قیمتی اور تاریخی سرمایہ تھا وہ بھی اکثر حصہ ضائع ہو گیا تو مسجد کو جو ظاہری نقصان ہے اس کو بھی ملحوظ رکھا جائے تو دستاویز کا نقصان اور ظاہری نقصان ملا کر یقینا اس جماعت کے لئے ایک بڑے صدمے کی بات ہے۔“ حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: آپ کو۔۔۔میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی مسجد کو جو نقصان پہنچا ہے اس سے بہت زیادہ شاندار، بہت زیادہ وسیع مسجد اب آپ کو وہیں بنا کے دی جائے گی۔اللہ کے فضل کے ساتھ اور اسی کی توفیق کے مطابق۔بنقصان جتنا ہوا ہے اس سے کم سے کم دس گنا زیادہ اور جو کم سے کم ہے اس کا مطلب ہے یقینا اور بھی زیادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔کم سے کم دس گنا زیادہ وسیع عمارت سے دس گنا زیادہ بہتر جگہ آپ کو انشاء اللہ تعالی مہیا کر دی جائے گی۔اس پر بھی میں کوئی معین پابندی نہیں لگانی چاہتا حسب توفیق جہاں جہاں بھی دنیا میں یہ خطبہ پہنچے گا دوست اپنی مرضی سے اپنے شوق سے خود اس کارخیر میں حصہ لینے کی کوشش کریں گے اور جہاں تک ضرورت کا تعلق ہے مجھے کوئی بھی فکر نہیں کہ ضرورت کہاں سے پوری ہوگی، انشاء اللہ ضرور پوری ہوگی۔“ توسیع و بحالی مساجد کی تحریک خطبہ جمعہ فرموده 21 را گست 1877ء) 18 ستمبر 1987ء کو خطبہ جمعہ میں اس فنڈ کے لئے تحریک کرتے ہوئے فرمایا: