سلسلہ احمدیہ — Page 543
543 کرنے کی خاطر اللہ کے غریب بندوں کے لئے مکان تعمیر کرنے کے ایک اہم منصوبہ کا اعلان آپ نے 29 اکتوبر 1982ء کو فرمایا جس کا نام بیوت الحمد" رکھا اور اس کے لئے ایک فنڈ کا قیام فرمایا۔احیاتے دفتر اول تحریک جدید 5 نومبر 1982ء کو تحریک جدید کے 49 ویں سال کا اعلان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: میری خواہش ہے کہ دفتر اول تا قیامت جاری رہے اور جو لوگ ایک دفعہ اسلام کی مثالی خدمت کر چکے ہیں ان کا نام قیامت تک نہ مٹنے پائے اور ان کی اولاد میں ہمیشہ ان کی طرف سے چندہ دیتی رہیں اور ایک بھی دن ایسا نہ آئے جب ہم یہ کہیں کہ اس دفتر کا ایک آدمی فوت ہو چکا ہے۔خدا کے نزدیک بھی وہ زندہ ہیں اور قربانیوں کے لحاظ سے اس دنیا میں بھی ان کی زندگی کی علامتیں ہمیں نظر آتی رہیں۔“ دفتر دوم تحریک جدید کو زندہ رکھنا اسی طرح آپ نے اسی خطبہ جمعہ فرمودہ 5 نومبر 1982ء میں فرمایا کہ: جو دوست فوت ہو چکے ہیں دفتر دوم کی آئندہ نسلیں ان کے نام کو زندہ رکھنے کی خاطر یہ عہد کریں کہ کوئی فوت شدہ اس لسٹ سے غائب نہ ہونے دیا جائے گا اور ان کی قربانیاں جاری رہیں گی تا کہ ہمیشہ کے لئے اللہ کے نزدیک وہ فعال شکل میں زندہ رہیں۔“ حضور رحمہ اللہ نے اس سلسلہ میں ذیلی تنظیموں پر ذمہ داری ڈالی۔دفتر اول خدام الاحمدیہ، دفتر دوم انصار اللہ اور دفتر سوم لجنہ اماء اللہ کے سپرد کیا گیا۔ان کی مساعی میں اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی اور دفتر اول کے کھاتے بھی زندہ ہوئے۔دفتر دوم کی بھی کثیر تعداد نے کھاتے زندہ کرائے اور دفتر سوم میں بھی قربانیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔امریکہ میں پانچ نئے مراکز و مساجد کے قیام کے لئے تحریک 15 نومبر 1982ء کو حضرت خلیفہ امسح الرابع نے جماعتہائے احمد یہ امریکہ کو نئے مراکز و مساجد کی تعمیر کی طرف توجہ دینے کے لئے خصوصی پیغام دیا اور فرمایا: