سلسلہ احمدیہ — Page 542
542 ماہواری چندہ کے اپنی وسعت ہمت اور اندازہ مقدرت کے موافق یکمشت کے طور پر بھی مدد کر سکتا ہے۔۔" 66 ریخ اسلام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 33,34) اور اپنی جماعت کے افراد کو، اپنے متبعین اور بیعت کنندگان کو خاص طور پر مخاطب کرتے ہوئے فرمايا: ہر ایک شخص جو اپنے تئیں بیعت طروں میں داخل سمجھتا ہے اس کے لئے اب وقت ہے کہ اپنے حال سے بھی اس سلسلہ کی خدمت کرے۔۔۔ہر ایک بیعت کنندہ کو بقدر وسعت مدد دینی چاہئے۔" کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 3) حضور علیہ السلام نے مالی قربانیوں کے لئے عمومی تحریک کے علاوہ بعض دفعہ بعض معین کاموں کے لئے بھی مالی اعانت کی تحریک فرمائی اور بعض صورتوں میں اس کے لئے کم سے کم معیار قربانی بھی مقرر فرمایا۔اللہ تعالی نے آپ کو ایسے مخلصین بھی عطا فرمائے جنہوں نے آپ کی ہر بات پر لبیک ہوئے مالی قربانی کی غیر معمولی اور شاندار مثالیں قائم فرمائیں۔آپ نے اپنی کتب میں مکتوبات میں اور ملفوظات میں ایسے بہت سے مخلصین اور ان کی مالی قربانیوں کا بہت ہی محبت سے ذکر فرمایا ہے۔آپ کی وفات کے بعد خلفاء مسیح موعود کے ذریعہ چندوں اور مالی قربانی کا سلسلہ دن بدن وسعت پذیر ہوتا گیا اور مستحکم بنیادوں پر استوار ہوا۔خلافت رابعہ کے عہد میں بھی اس پہلو سے جماعت کا قدم ہمیشہ آگے کی طرف بڑھا۔دنیا بھر میں جماعت کی ترقی اور پھیلاؤ کے ساتھ جو نئے تقامنے مصالح اسلام اور ترقی اسلام کے لئے سامنے آئے ان کو پورا کرنے کے لئے افراد جماعت نے دل کھول کر اپنے اموال پیش کئے۔ذیل میں ایسی بعض تحریکات کا اختصار کے ساتھ تذکرہ کیا جاتا ہے۔بيوت الحمد منصوبہ الحمدمنة سپین میں سات سو سال بعد مسجد کی تعمیر کی تاریخ ساز سعادت نصیب ہونے پر حمد کے مضمون کا حق ادا