سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 541 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 541

541 دورِ خلافت رابعہ کی بعض مالی تحریکات اللہ تعالیٰ نے عالمگیر غلبہ اسلام کی جو آسمانی مہم حضرت اقدس مسیح موعود کے سپرد فرمائی تھی اس کو انجام دینے کے لئے اموال کی بھی ضرورت تھی۔سو حضور علیہ السلام نے اپنی مبارک زندگی میں سنت انبیاء کے موافق اپنے متبعین کو مالی قربانیوں کی اہمیت اور اس کی برکات سے آگاہ کرتے ہوئے ترقی اسلام اور اشاعت علم قرآن و کتب دینیہ اور دیگر مصالح اسلام کے لئے اپنے اموال پیش کرنے کی تحریک فرمائی۔اسی تسلسل میں اللہ تعالی کے حکم سے آپ نے ایک عظیم الشان نظام نظام وصیت کی بنیا درکھی۔آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ : یہ زمانہ جانوں کے دینے کا نہیں بلکہ مالوں کے بشرط استطاعت خرچ کرنے کا ہے۔" اسی طرح فرمایا: ( الحکم قادیان 10 جولائی 1903ء) یہ خدا تعالی کی سنت ہے کہ ہر ایک اہل اللہ کے گروہ کو اپنی ابتدائی حالت میں چندوں کی ضرورت پڑتی ہے“ ( مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 156) آپ نے اپنی تصنیف لطیف فتح اسلام میں عالمگیر غلبہ اسلام کے لئے جن پانچ شاخوں کا ذکر کیا ہے اس حوالہ سے لوگوں کو اپنے سارے دل اور ساری توجہ اور سارے اخلاص سے مدد کرنے کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ: "جو شخص اپنی حیثیت کے موافق کچھ ماہواری دینا چاہتا ہے وہ اس کو حق واجب اور دین لازم کی طرح سمجھ کر خود بخود ماہوار اپنی فکر سے ادا کرے اور اس فریضہ کو خالصہ اللہ نذر مقرر کر کے اس کے ادا میں مختلف یا سہل انگاری کو روانہ رکھے اور جو شخص یکشت امداد کے طور پر دینا چاہتا ہے وہ اسی طرح ادا کرے۔۔۔ہاں جس کو اللہ جل شانہ توفیق اور انشراح صدر بخشے وہ علاوہ اس