سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 534 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 534

534 افراد جماعت تشریف لائے۔کم و بیش 40 / ا قوام و ممالک سے تعلق رکھنے والے آٹھ صد افراد اس موقع پر موجود تھے۔مسجد مبارک کے افتتاح کی کوریج کے لئے ریڈیو، اخبار اور ٹی وی کے صحافی اور نمائندگان جمعہ کے روز صبح سے ہی مسجد اور مسجد کی تعمیر سے متعلق معلومات اور انٹرویوز کے لئے اپنے کیمروں وغیرہ کے ساتھ موجود تھے۔انہوں نے امیر جماعت، مبلغ انچارج، سیکرٹری تبلیغ و دیگر کئی افراد جماعت کے انٹرویوز کئے۔اخبارات میں سے L'Echo، L'Express Le Parisien لوکل ریڈیو Radio Englien ، ٹی وی 3 France اور 24 France( جو فرنچ کے علاوہ انگریزی اور عربی میں نشریات کرتا ہے) کے نمائندے موجود تھے۔le Parisienنے دومرتبہ اخبار میں خبر دی۔ایک دفعہ مسجد کی تصویر کے ساتھ اور پھر حضور انور ایدہ اللہ کی تصویر کے ساتھ جبکہ آپ مسجد کا افتتاح فرما رہے تھے۔اسی طرح مقامی ریڈیو Radio Anglien نے سیکرٹری تبلیغ کا انٹرو یونشر کیا۔جب حضور ایدہ اللہ نے مسجد مبارک کے بڑے داخلی دروازے کے پاس نصب افتتاح کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی فرمائی اور دعا کروائی اس وقت چاروں طرف صحافیوں کا ہجوم تھا اور مسلسل تصاویر لی جارہی تھیں۔3 France ٹی وی نے اپنی شام سات بجے کی خبروں میں افتتاح کے متعلق دومنٹ پانچ سیکنڈ کی خبر نشر کی۔جبکہ 24 France نے دومنٹ 55 سیکنڈ کی انگریزی میں رپورٹنگ دیکھائی۔بعد میں 24 France نے ہر چار گھنٹے بعد متعدد بار انگریزی، فریج اور عربی میں حضور ایدہ اللہ کے مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کے مناظر کی Flash Back دکھائیں اور خبروں میں وضاحت سے بتایا کہ احمدی قرآن مجید کو ہی اپنی مذہبی کتاب مانتے ہیں۔ارکان اسلام پر یقین رکھتے اور عمل کرتے ہیں۔اسی طرح احمدیوں اور غیر احمدیوں میں فرق کو واضح کرتے ہوئے بتایا که احمدی امام مہدی و مسیح موعود کو مانتے ہیں جو تمام بنی نوع انسان کو وحدت کی لڑی میں پرونے کے لئے آئے ہیں۔اور یہ کہ احمدی مذہب کے نام پر جنگ اور ہر قسم کے تشدد کے خلاف ہیں اور اسلام کی