سلسلہ احمدیہ — Page 533
533 ان ممالک میں بھی خلافت احمدیہ کے زیر ہدایت و نگرانی جماعت مسلسل ترقی پذیر ہے۔1984ء میں وہ وقت تھا کہ فرانس کے پریس اور میڈیا نے خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کے ساتھ پریس کانفرنس کو کسی قسم کی اہمیت نہ دیتے ہوئے اسے بالکل نظر انداز کر دیا تھا لیکن 2008ء میں یہ صورت تھی کہ جس روز حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مسجد مبارک کے افتتاح کی غرض سے فرانس تشریف لائے اسی روز حضور کی آمد سے قبل فرانس کے دو مشہور ریڈیو سٹیشن France Info اور France Blue کے نمائندے مشن ہاؤس نبیت السلام پہنچے اور مسجد کے حوالہ سے انٹرویوریکارڈ کئے۔اسی طرح فرانس کے ہفتہ وار میگزین L'Express نے اپنی 9 تا 15 / اکتوبر کی اشاعت میں صفحہ 24 / پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تصویر کے ساتھ حسب ذیل خبر شائع کی۔یعنی مسجد کے افتتاح سے قبل ہی اس کی پریس میں تشہیر ہوگئی۔ایک نئی مسجد فرانس میں احمدیوں کی پہلی مسجد۔اس میں تین صدا افراد کی گنجائش ہے جس کا افتتاح Saint Val-Doise)Prix) میں ان کے روحانی رہنما کی موجودگی میں ہوگا۔حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا تعلق پاکستان سے ہے۔اور احمدیت ایک امن پسند فرقہ ہے۔۔۔اس فرقہ کے افراد پاکستان، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا میں Persecution کا شکار ہورہے ہیں۔“ 8 اکتوبر 2008ء کو ہی بعد دو پہر فرانس کے ایک اور بڑے نیشنل اخبار Le Parisienکے معروف جرنلسٹ Mr۔Arnaud Baur مشن ہاؤس آئے۔مسجد کی تصاویر لیں اور حضور ایدہ اللہ کی فرانس آمد اور مسجد کے افتتاح کے حوالہ سے معلومات لیں اور اسلام احمدیت کے متعلق بھی مبلغ سلسلہ فرانس اور پریس سیکرٹری سے انٹرویوز لئے۔10 را کتوبر 2008ء بروز جمعۃ المبارک مسجد کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کے لئے نہ صرف فرانس کے دور دراز کے علاقوں سے بلکہ ہمسایہ ممالک جرمنی بیلجیم ، انگلستان، یونان اور سپین سے بھی