سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 512 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 512

512 ایک اور شدید معاند احراری اخبار ” لولاک جو جماعت احمدیہ کی مخالفت پر وقف ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور جماعت کے خلاف انتہائی گند بولتا ہے، وہ بھی یہ لکھنے پر مجبور ہو گیا اور ادارتی سرخی اس نے جمائی خدائی وارنٹنگ اب یہ بھی تصرف الہی ہے کہ جماعت کے جان و مال اور عزت کی دو بڑی دشمن جماعتیں ایک جماعت اسلامی اور ایک جماعت احرار ان دونوں کے منہ سے خدا نے یہ اقرار کروادیا کہ یہ دس تاریخ کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک غیر معمولی نشان ہے اور اللہ تعالی کی طرف سے ایک وارننگ ہے۔اور پھر اس اداریہ میں لولاک کے مدیر لکھتے ہیں۔ہمیں بار بار سوچنا چاہئے کہ ہم کہاں کہاں اور کیسے خدائے بزرگ و برتر کی نافرمانی کے مرتکب ہورہے ہیں۔اہل کراچی کو آپس کی سر پھٹول اور با ہمی مخاصمت چھوڑ کر خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر سہالا نا چاہئے اور خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری کا عہد کرنا چاہئے۔وہ خوش قسمت ہیں کہ ایک بڑی آزمائش سے بچ گئے۔یہ سمندری طوفان ان کے لئے خدائی وارننگ ہے۔کام حضور نے اس مضمون کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے فرمایا : یہ تو پاکستان کے جنوب میں واقع ہونے والا ایک نشان تھا۔اب شمال کی خبر سنیں وہاں کی اطلاعات کے مطابق جو اخبارات میں بڑی بڑی نمایاں سرخیوں کے طور پر شائع ہوئیں اور پھر اس کے ساتھ مضامین بھی آئے۔31 مئی بروز جمعہ دس رمضان المبارک کو افغانستان کے Mig21 ہوائی جہازوں نے چترال میں دروش کے مقام پر جو چترال کا دوسرا بڑا شہر ہے ایک بھر پور حملہ کیا۔اسمبلیوں اور اخباروں میں خوب شور اور غوغا اور نالہ وفریاد کئے گئے۔صوبہ سرحد کے اخباروں نے شہ سرخیاں جمائیں۔صوبہ سرحد کے گورنر اور وزیر اعلیٰ وہاں پہنچے۔یعنی یہ کوئی معمولی عام بمباری کا واقعہ نہیں تھا بلکہ غیر معمولی قومی سطح کی اہمیت کا واقعہ تھا اور اس کے بعد صدر ضیاء الحق صاحب خود وہاں پہنچے اور وہاں جا کر انہوں نے جو بیان دیا ہے اخباروں میں وہ شائع ہو چکا ہے۔چنانچہ صدر ضیاء الحق صاحب کو بھی آپ جانتے ہیں کوئی جماعت کے ہمدردوں میں سے نہیں ہیں۔تو حکومت کی سطح پر جو شرارت کروانے والے لوگ ہیں ان کو بھی خدا نے نشان دکھایا اور ان سے اقرار کروایا کہ دس رمضان کا جو جمعہ ہے یہ تمہارے لئے ایک تنبیہ کے طور پر آیا ہے اور