سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 506 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 506

506 تباہی مچاتا اللہ تعالی نے اس کا رخ پھیر دیا اور یہ بلائل گئی۔جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے اس واقعہ کو ایک غیر معمولی اہمیت بھی حاصل ہو گئی۔کراچی کی جماعت خاص طور پر اس لئے بھی پریشان تھی کہ اگر چہ آج یہاں جمعہ کا دن رمضان کی گیارہویں تاریخ ہے لیکن پاکستان میں جمعہ کا دن آج رمضان کی دسویں تاریخ ہے۔اور اس سے پہلے ایک خطبہ میں جو میں نے گلاسگو میں دیا تھا اس میں بھی میں نے جماعت کو مطلع کیا تھا کہ بعض ایسی رو یا معلوم ہوتی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالی نے Friday The 10th کا جو کشفی نظارہ دکھایا تھا اس کا تعلق بعید نہیں کہ چاند کی راتوں سے ہو۔چنانچہ اس خطبہ کے بعد اس عرصہ میں پاکستان سے ایک دوست ڈاکٹر طارق صاحب نے ایک اور عجیب اور بڑی دلچسپ رو یا لکھ کر بھجوائی۔اس کا بھی اس سے تعلق معلوم ہوتا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ ایک رات میں بہت ہی پریشان ہوا اور خدا کے حضور بہت رویا اور دعائیں کیں کہ ابتلاء کے یہ دن کب کٹیں گے اور کیا ہوتا ہے؟ کچھ تو پتہ لگے۔کہتے ہیں میں نے اس رات رویا میں جو نقشہ دیکھا ہے اس کی مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی کہ یہ ہے کیا؟ لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ آپ کو رویا کی تعبیریں بتا دیتا ہے اور آپ کا تعلق ہے جماعت کے معاملات سے اس لئے میں آپ کو لکھ رہا ہوں۔نانچہ وہ رویا یہ تھی کہ ایک کاغذ پر ایک طرف ایک چوکھٹا بنا ہوا ہے اس کے اوپر کی طرف دس کا ہندسہ لکھا ہوا ہے اور نیچے قمر لکھا ہوا ہے اور بائیں طرف ایک لمبا چوکھٹا ہے اور اس کے اندر تاریخیں لکھی ہوئی ہیں یا ہند سے لکھے ہوئے ہیں اور اکتیس پر جا کر وہ شمار ختم ہو جاتا ہے اور اکتیس کا ہندسہ نمایاں چمک رہا ہے۔انہوں نے اس کی کوئی تعبیر نہیں لکھی اور نہ ان کا ذہن اس طرف گیا مگر چونکہ Friday The 10th والے کشف سے مجھے اس کا تعلق معلوم تھا۔اس لئے واضح طور پر مجھے یہ مجھ آئی کہ 31 مئی کو چاند کی دسویں تاریخ ہے اور دن جمعہ کا ہے اور اس جمعہ کے روز کوئی ایسا واقعہ رونما ہونے والا ہے جس کا تعلق اس کشف سے بھی ہے اور اس رویا سے بھی ہے۔چنانچہ اس خیال سے میں نے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کو پہلے ہی متوجہ کر دیا تھاوہ نظر رکھیں کہ 10 رمضان کو کیا غیر معمولی واقعہ پیش آتا ہے۔ہمارے عزیز سیفی (صاحبزادہ مرزا سفیر احمد صاحب داماد حضرت خلیفۃ ا المسیح الرابع ) خود ساری رات بیٹھے رہے اور ریڈیو چلا کر خبریں سنتے رہے لیکن عجیب واقعہ ہوا کہ جو فون ان کے نام