سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 501 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 501

501 ہو جائیں، جب تم اپنی نیتیں پوری کر دکھاؤ گے اور لبیک کہہ دو گے۔فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔پھر خدا تعالیٰ تمہیں تمام دنیا میں پھیلا دے گا، زمین کے کناروں تک تمہیں پہنچائے گا، وہاں دنیا کے لحاظ سے بھی فضل جوئی کرو گے اور دین کے لحاظ سے بھی فضل جوئی کرو گے۔بظاہر تم دنیا کے کاموں کے لئے بھی نکلو گے لیکن اللہ کے ذکر کے ساتھ نکلو گے۔اگر تم صناع ہو تو صناعی کے ساتھ ذکر الہی بلند کر رہے ہو گے۔اگر تم تاجر ہو تو اپنی تجارتوں کے ساتھ ذکر الہی بلند کر رہے ہو گے۔اگر تم ڈاکٹر ہو تو اپنی ڈاکٹری کے ساتھ ذکر الہی بلند کر رہے ہو گے۔اگر تم سائنسدان ہو تو سائنس کے کاموں کے ساتھ ذکر الہی کو بلند کر رہے ہو گے۔غرضیکہ تمام دنیا میں ذکر پھیلانے کا ایک ذریعہ یہ ہو گا۔پس اس آیت میں کئی قسم کے وقف کا ذکر ہے۔ایک وقف خاص بھی مذکور ہے کہ دنیا کے سب کام کلیہ چھوڑ کر جب آواز آئے تو اپنی ساری زندگی خدا کے حضور پیش کر دو۔دوسرا وقف عام کا بھی ذکر ہے کہ یہ فیصلہ کرلو کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔دنیا کو چھوڑ کر دین کی آواز پر لٹیک کہنے کا یہ مطلب ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو شرائط بیعت ہیں ان میں یہ داخل ہے کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔تو اس آیت سے مراد یہ ہے کہ جب خدا کے نام پر بلانے والا تمہیں عظیم جمعہ کے لئے ہلائے تو تم یہ فیصلہ کر کے اس کے حضور حاضر ہو کہ ہم دنیا کو ترک کر دیں گے اور جب بھی دین کے ساتھ مقابلہ ہو گا تو دین کو ترجیح دیں گے۔فرمایا جب تم یہ عہد کر کے اس کے حضور حاضر ہو جاؤ گے پھر تمہیں اس شرط کے ساتھ اجازت مل جائے گی کہ چونکہ تم سب کچھ خدا کو دے بیٹھے ہواب تمہارا کچھ نہیں رہا۔اس لئے اب تم جاؤ اور پھیلا اور دنیا کے کام بھی کر لیکن اس عزم کے ساتھ کہ دنیا کے کاموں کے ساتھ ذکر الہی کونہیں بھولنا بلکہ اسے غالب رکھنا ہے۔اس مضمون کو اس طرح بیان فرمایا وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللہ اللہ کے فضل کو ڈھونڈو۔وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا وَابْتَغُوا کے ساتھ كَثِيرًا کا لفظ استعمال نہیں کیا۔لیکن وَاذْكُرُوا اللهَ