سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 500 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 500

500 ہو گئے تم کیوں دنیا کی نعمتوں کو فضل قرار دے کر اس سے تسلی پاگئے ہو۔فضل کا ایک یہ بھی مفہوم ہے، ایک یہ بھی بلندی ہے۔اس کی طرف بھی تو دیکھو۔ذلِكَ فَضُلُ الله - اس کو کہتے ہیں اللہ کا فضل يُؤْتِيهِ مَن تشَاءُ جسے چاہتا ہے وہ عطا کرتا ہے۔پس سورۃ جمعہ کا جماعت احمدیہ کے ساتھ بہت ہی گہرا تعلق ہے اور اس میں ہر قسم کی خوشخبریاں عطا کر دی گئی ہیں۔آپ کے ذریعے زمانے کی تقدیر بدلی جائے گی۔آپ کے ذریعہ تمام دنیا کی قوموں کو ایک ہاتھ پر جمع کیا جائے گا اور ایک نئی قسم کی اقوام متحدہ کی بنیاد ڈالی جائے گی۔اس اقوام متحدہ کی بنیاد ڈالی جائے گی جس کا ذکر سورۃ جمعہ میں ملتا ہے۔آپ کے ذریعے مختلف زمانے اکٹھے کر دیے جائیں گے۔اور انسانوں کو ہر قسم کی نعمتیں اور رحمتیں عطا کی جائیں گی۔کتنی عظیم الشان سورت ہے اور کتنا اس میں ذکر ملتا ہے۔لیکن ایک شرط کے ساتھ اور وہ شرط یہ ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوة مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلى ذِكْرِ اللهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ (سورة الجمعه 10) کہ جب تمہیں جمعہ کے دن بلایا جائے ، جمعہ کے دن سے مراد اگر ظاہری جمعہ کا دن لیا جائے تو یہ بھی درست ہے، ہر ہفتہ آپ کو بلایا جاتا ہے۔لیکن یہ سورت جن وسیع معانی میں جمعہ کا ذکر کر رہی ہے اگر ان معنی میں آپ اس پر غور کریں تو اس آیت کا یہ مطلب ہوگا کہ اے ایمان والو! جب خدا کی طرف سے ایک بلانے والا تمام بنی نوع انسان کو ایک ہاتھ پر اکٹھا ہونے کی آواز دے اور جب یہ آواز دے کہ آؤ اور میرے ذریعہ زمانوں کو بھی اکٹھا ہوتے دیکھو اس وقت تجارتوں کو ترجیح نہ دو۔اس کی آواز پر دنیا کے منافع کی قدر نہ کرو۔اس کی اس آواز پر دنیا کے مقابل پر ان سب کو حج کر کے اس کی طرف دوڑے چلے آؤ، اس کی آواز پر لبیک کہو۔اگر تم دنیا کو اس آواز کی خاطر چھوڑ دو گے اور دنیا کے منافع کی پرواہ نہیں کرو گے تو پھر ہم تمہیں خوشخبری دیتے ہیں کہ ہم تمہیں فضلوں سے محروم نہیں کریں گے۔اس آواز کو قبول کرنے کے بعد تم دنیا میں پھیل جاؤ گے۔جب تم اپنا فریضہ ادا کردو گے، جب تم سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دو گے پھر فرمایا فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ قُضِيَتِ الصَّلوة کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ جب عبادت کے تقاضے پورے