سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 490 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 490

490 آخر پر یہ بہت بڑی خوشخبری آپ کو دینا چاہتا ہوں۔یہ بھی سب خوشخبریاں ہیں اور بڑی خوشخبری ان معنوں میں ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر خوشخبری کے پیٹ سے بہت ہی عظیم الشان اور خوشخبریاں ملنے والی ہیں۔یعنی ایسی خوشخبریاں ہیں جن کے بطن سے خوشخبریاں پیدا ہوتی ہیں۔لیکن یہ جو خوشخبری ہے یہ ایک ایسا پھل ہے جو اس سال تشکر کا غیر معمولی پھل ہے۔میں نے کئی دفعہ جماعت کو اس دُعا کی طرف توجہ دلائی تھی کہ میری بڑی دیر سے دلی تمنا ہے کہ سال تفکر میں ہم ایک لاکھ بیعتوں کا ٹارگٹ پورا کرلیں اور اُس کے لئے سارے ممالک کو یاد دہانی بھی کروائی گئی اور ساری جماعت نے دعائیں کیں۔۔۔۔ابھی اس میں ساری رپورٹیں شامل نہیں کیونکہ بہت سے ایسے ممالک ہیں جو غیر معمولی محنت کر رہے تھے لیکن ان کی رپورٹ نہیں پہنچی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد بیعتیں ہو چکی ہیں اور یہ سال ایک عظیم۔۔۔۔سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا سال بن گیا ہے۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مارچ 1990ء۔خطبات طاہر جلد 9 صفحہ 157)