سلسلہ احمدیہ — Page 479
479 احمد یہ گزٹ۔The Muslim Sunrise - 1- عائشہ امریکہ ماریشس خالد بنگلہ دیش The Ahmadi اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی (پاکستان) کی جماعتوں نے سو نیئر شائع کئے۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئرز نے Years of Realization 100 کے نام سے سود نیتر شائع کیا۔جماعت جرمنی نے بھی دوسو نیئر شائع کئے۔ان میں سے ایک مکمل جرمن زبان میں شائع کیا گیا۔برطانیہ کی جماعت نے بھی ایک سوو نیئر شائع کیا۔اور خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش نے انگریزی اور بنگلہ میں ایک سو نیئر شائع کیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان خصوصی نمبرز اور سود نیئر ز کی اشاعت نے بھی جماعت کی مساعی کے تعارف اور اسلام احمدیت کے پیغام کی تشہیر میں بہت مفید اور قابل تحسین کردار ادا کیا۔یادگاری ٹکٹ کا اجراء گورنمنٹ سیرالیون نے احمد یہ مسلم جماعت سیرالیون کی ملکی وملی خدمات کے اعتراف کے طور پر جماعت کے صد سالہ جشن تشکر کے تاریخی موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا۔جماعت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی ملک کے محکمہ ڈاک نے جماعت احمدیہ کی کسی تقریب کی یاد میں ٹکٹ جاری کیا ہو۔اس ٹکٹ کے اجراء کی تقریب کا اہتمام فری ٹاؤن ( سیرالیون) کے مرکزی پوسٹ آفس کے ہال میں کیا گیا۔اس تقریب کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ گورنمنٹ نے اس کو اپنی سرکاری تقریب قرار دے دیا تھا۔دوران تقریب احمدیہ مسلم سیکنڈری سکول فری ٹاؤن کے طلباء نے ان ممالک کے جھنڈوں کو اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا تھا جن میں اس وقت تک احمدیت کا نفوذ ہو چکا تھا۔تین سو کی تعداد میں یہ طلباء بار بار ایک خوبصورت نغمہ