سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 453 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 453

453 زبان بول رہی ہے اور میرے ہاتھ کی تقویت کے لئے ایک اور ہاتھ چل رہا ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی مگر میں دیکھ رہا ہوں۔میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے جو میرے لفظ لفظ اور حرف حرف کو زندگی بخشتی ہے اور آسمان پر ایک جوش اور ابال پیدا ہوا ہے جس نے ایک پنکی کی طرح اس مُشتِ خاک کو کھڑا کر دیا ہے۔ہر یک وہ شخص جس پر تو بہ کا دروازہ بند نہیں عنقریب دیکھ لے گا کہ میں اپنی طرف سے نہیں ہوں۔کیا وہ آنکھیں بینا ہیں جو صادق کو شناخت نہیں کر سکتیں؟ کیا وہ زندہ ہے جس کو اس آسمانی صدا کا احساس نہیں؟“ (ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد نمبر 3 صفحہ 403) سعید بخت ہے وہ انسان جو آسمانی آواز پر کان دھرے اور محمد ا کے قائم کردہ امام کی دعوت پر لٹیک کہنے کی سعادت پائے۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خلیفہ مسیح الرابع، اس زمانے میں رُوئے زمین پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند اور مامور زمانہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی توحید اور تمام بنی نوع انسان کے درمیان عالمی وحدت کے قیام کے آسمانی منصوبہ کے ذکر پر مشتمل یہ اہم پیغام دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے نہ صرف جماعت احمدیہ کے اخبارات ورسائل میں شائع ہوا بلکہ کئی ممالک کے مقامی نیشنل اخبارات میں بھی اس کی اشاعت ہوئی اور ریڈیو اور ٹی وی چینلر پر بھی نشر ہوا۔اس کے علاوہ بھی بڑی کثرت سے اسے الگ سے شائع کر کے تقسیم کیا گیا۔جماعت احمدیہ کی دوسری صدی کے آغاز پر حضرت خلیفتہ اُسیح کا یہ غیر معمولی پیغام جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض وغایت اور اس کے لائحہ عمل اور اس سلسلہ میں دی گئی قربانیوں پر بھی بخوبی روشنی ڈالتا ہے۔