سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 441 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 441

441 گٹھ جوڑ کر کے مدینہ پر حملہ کیا تھا اور اسلام کو مٹانے کی کوشش کی تھی ، اسلام کی اس نشاۃ ثانیہ میں پھر وہی حالات پیدا ہو گئے ہیں۔چنانچہ ظاہری علوم رکھنے والے اہل قرآن اور اسلام کے دشمن اہل کتاب اور انسانیت اور مذہب کے دشمن اہل الحاد یہ تینوں طاقتیں اکٹھی ہو کر نشاۃ ثانیہ کو مغلوب کرنے کے لئے افقی اسلام پر ابھری ہیں۔جو وعدہ اس وقت مسلمانوں کو دیا گیا تھا میں سمجھتا ہوں انہی آیتوں میں ہمارے لئے بھی وعدہ ہے کہ سَيُنْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ النُّبُرَ (القمر 46) تم جمع تو ہو گئے ہو۔تم مخالف متضاد طاقتیں ہو جو اسلام کو مغلوب کرنے کے لئے اکٹھی ہو کر سامنے آگئی ہو۔لیکن سيهزم الجمع تمہارا اتحاد تمہیں کامیابی کی طرف نہیں لے جائے گا بلکہ تم پیٹھ پھیر کر بھاگ جاؤ گے اور نا کام ہو گے۔انشاء اللہ تعالی۔۔۔چنانچہ بعد کے حالات نے مخالفین کی سازشوں کو بے نقاب کیا۔1974ء میں پاکستان میں جماعت کی مخالفت اور عالمی سطح پر جھوٹ اور افتراء پر مبنی پراپیگنڈہ اور احمدیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں اور احمدیوں کی اپنے ایمان کی حفاظت میں ہر قسم کی قربانیاں اور شہادتیں اور صبر واستقامت کے عظیم الشان نمونے اور پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے ظالموں کی گرفت کے عبرتناک واقعات تاریخ کا حصہ ہیں۔ان کا کسی قدر ذ کر بھی جلد سوم میں گزر چکا ہے۔الغرض مخالفین اسلام و احمدیت کی نہایت بھیانک سازشوں اور ظالمانہ کارروائیوں کے علی الرغم کاروانِ احمدیت خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کی آسمانی قیادت میں مسلسل آگے بڑھتا رہا۔جون 1982 ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی وفات پر دشمنانِ احمدیت نے کوشش کی کہ جماعت ایک ہاتھ پر جمع نہ ہو سکے۔لیکن خدا تعالیٰ نے ان کو سخت ہزیمت دی اور اپنے وعدہ کے مطابق خوف کے حالات کو امن میں بدلا اور حضرت مرزا طاہر احمد خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کے ہاتھ پر ساری جماعت متحد ہو کر تمکنت دین کی شاہراہ پر نئے عزم اور ارادوں کے ساتھ اور اسلام کے عالمگیر غلبہ کے لئے نئے جوش و جذبہ اور ولولہ کے ساتھ نہایت تیزی سے آگے بڑھنے لگی۔دنیا بھر میں اشاعت اسلام کے مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لئے افراد جماعت نے اموال و نفوس کی قربانی کے نئے اور بلند معیار قائم کئے۔لیکن جیسا کہ الہی جماعتوں کی تقدیر ہے حاسدوں کی حاسدانہ کاروائیاں بھی