سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 439 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 439

439 صد سالہ جشن تشکر جماعت احمد یہ عالمگیر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے 23 / مارچ 1889ء کو سلسلہ بیعت کا آغاز کرتے ہوئے جماعت امیہ کی بنیادرکھی تھی۔اور 23 مارچ 1989ء کو اس پر سو سال کا عرصہ پورا ہو رہا تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے 1973ء کے جلسہ سالانہ ( منعقدہ ربوہ۔پاکستان ) کے موقع پر اپنے اختتامی خطاب میں فرمایا کہ: حضرت مصلح موعود کی یہ خواہش تھی کہ جماعت صد سالہ جشن منائے۔یعنی وہ لوگ جن کوسوواں سال دیکھنا نصیب ہو وہ صد سالہ جشن منائیں۔اور میں بھی اپنی اس خواہش کا اظہار کرتا ہوں کہ صد سالہ جشن منایا جائے۔“ اس صد سالہ جشن کی غرض وغایت کا ذکر کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: حمد و عزم یہ دو لفظ ہیں جن کا انتہائی مظاہرہ انشاء اللہ 1989ء میں ہماری طرف سے کیا جائے گا۔وباللہ التوفیق اور اس حمد اور عزم کے عظیم مظاہرے کے لئے قرآن کریم کی عین ہدایت کے مطابق ہم نے تیاری کرنی ہے۔اشاعت اسلام کے پروگرام بنانے ہیں۔خدا کی راہ میں قربانیاں دینی ہیں۔نئی نئی سکیمیں سوچتی ہیں۔“ حضور رحمہ اللہ نے اس سلسلہ میں جماعت کو دعاؤں، عبادات اور تسبیحات پر مشتمل ایک روحانی پروگرام بھی عطا فرمایا۔اور دنیا بھر میں اشاعت اسلام او تعلیم و تربیت کے کاموں کو تیز تر کرنے اور ساری دنیا کے انسانوں کو امت واحدہ بنانے کے سلسلہ میں درپیش چیلنجز اور کاموں کا ذکر کرتے ہوئے ان عظیم دینی و روحانی مقاصد کو حاصل کرنے اور اس نہایت مبارک منصوبہ کی تکمیل کے لئے مالی تقاضوں کے پیش نظر افراد جماعت کو اڑھائی کروڑ روپیہ پیش کرنے کی اپیل کی۔اور ساتھ ہی فرمایا کہ: