سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 409 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 409

409 استعمال کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا۔یہاں تک کہ خود ملاؤں نے اور بہت سے دانشوروں نے اور لکھنے والوں نے یہ لکھا اور کہا اور تسلیم کیا کہ ہم ایک لعنتی قوم ہو گئے ہیں۔اور یہ سلسلہ اس وقت سے آج تک مسلسل جاری ہے۔دوسری طرف جماعت احمدیہ کے خلاف ان کی ہر لعنت جماعت پر خدا کی رحمتوں اور برکتوں کے پھول بن کر برسی اور برستی چلی جارہی ہے۔جماعت احمد یہ خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کے زیر سیادت دنیا بھر میں اسلام کی اشاعت اور تمکنت دین، اشاعت قرآن کریم اور خدمت بنی نوع انسان کی مختلف عظیم الشان مہمات میں مصروف ہے اور شاہراہ غلبہ اسلام پر تیزی سے گامزن ہے۔اس کی کسی قدر جھلکیاں اس کتاب میں پیش کی جارہی ہیں۔بعض متفرق عبرت انگیز واقعات مباہلہ کے نتیجہ میں عالی طور پر جماعت احمدیہ کی ترقی و استحکام کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر بعض نہایت عبرت انگیز واقعات بھی ظاہر ہوئے۔ان میں سے چند ایک ہدیہ قارئین ہیں۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع شیخو پورہ کے ایک قصبہ شاہ کوٹ میں احمدیوں کے چند گھرانے تھے۔وہاں ایک صاحب عاشق حسین نامی جوزر گر کا کام کرتے تھے جماعت احمدیہ کی مخالفت میں اور جماعت پر گندا چھالنے میں اتنا پیش پیش تھے کہ انہیں جماعت کے مخالف ٹولے میں ایک نمایاں مقام حاصل ہو گیا اور مولوی نہ ہونے کے باوجود بھی یہ گویا مخالف علماء کے سربراہ بن گئے۔جب حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کا باہلہ کا چیلنج وہاں تقسیم ہوا تو عاشق حسین صاحب نے ایک جلوس اکٹھا کیا۔جماعت کے خلاف نہایت اشتعال انگیز تقریریں کی گئیں اور اس جلوس کو اس بات پر آمادہ کیا کہ احمدیوں کی دکانیں لوٹو ، جلاؤ اور ان کو اپنے گھروں میں زندہ جلاد و یا قتل کر دو تا کہ دنیا پر ثابت ہو جائے کہ احمدی جھوٹے ہیں اور ان کا مباہلہ ان کو پڑ گیا ہے۔یہ ارادہ باندھ کر جلوس کو تیار کر کے انہوں نے کہا کہ آپ انتظار کریں میں ابھی دکان سے ایک چھوٹا سا کام کر کے آتا ہوں۔وہ دکان میں پہنچے، پنکھا چلایا مگر وہی پنکھا جو روز چلایا کرتے تھے الہی تقدیر سے اس میں بجلی کا کرنٹ آپکا