سلسلہ احمدیہ — Page 407
407 تو پھر آپ " کو کیوں کہا کہ اس لعنت کی طرف دعوت دو کہ لَعْنَةُ الله عَلَى الْكَاذِبِين جو بھی فریق جھوٹا ہے خدا کی لعنت اس پر پڑے۔تو ایسے جاہل ہیں اپنی نجات کے لئے اگر ان کو خدا اور رسول پر بھی حملے کرنے پڑیں تو اپنی فرار کی راہیں یہ ضرور کالیں گے اور دنیا کے سامنے اپنی عزت بچانے کی کوشش کریں گے۔مگر چونکہ یہ فرار کی راہ نکالنا بذات خود ایک ملعون فعل ہے۔ایسی ذلیل قیمت ان کو دینی پڑی ہے اس نجات کی راہ کے نکالنے کی خاطر کہ یہ خود اپنی ذات میں خدا کے نزدیک ایک کبیر گناہ ہے۔اس طرح مباہلہ کے مضمون کو توڑ مروڑ کے خواہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر حرف آئے ، خواہ خدا کی آپ سے محبت اور غیرت پر حرف آئے۔انہوں نے اپنی فرار کی راہ ضرور نکال لینی ہے۔اس لئے میں امید رکھتا ہوں بلکہ یقین رکھتا ہوں کہ جتنی لعنتیں یہ ہم پر ڈالیں گے یہ ساری لعنتیں الٹ کر ان پر پڑیں گی۔اور جتنی لعنتیں یہ ہم پر ڈالیں گے وہ ساری رحمتوں کے پھول بن کر جماعت پر برسیں گی۔اس لئے میری تو یہ دعا رہی ہے، خواہش رہی ہے کہ کثرت سے لوگ ان کے ساتھ مل کر منتیں ڈالیں لیکن میں نے نہ خود یہ دعا کی ہے، نہ جماعت کو ایسی دعا کے لئے کہا ہے کہ نعوذ باللہ من ذالک تمام غیر احمدی مسلمانوں پر لعنت ڈالیں، ہر گز نہیں۔۔۔بلکہ یہ دعا کرنی ہے کہ ان لعنت ڈالنے والوں پر ان کی لعنتیں پڑیں اور یہ دعا جو ہے کسی انتقامی کارروائی کی وجہ سے نہیں۔ایک مجبوری ہے، اس سے ایک خیر کی راہ نکلتی ہے۔مباہلہ کا ایک پہلو یہ ہے جس کی طرف میں آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ وہ دشمن ہیں جو معاندین کے سرکردہ امر اہ اور بڑے بڑے لیڈر جو دراصل ہدایت کی راہ رو کے کھڑے ہیں اور تمام عوام الناس بیچارے دنیا میں ہر جگہ، اس لئے احمدیت میں داخل نہیں ہو سکتے کہ انہوں نے آگے دروازے بند کئے ہوئے ہیں۔احمدیت جو ہے، جس قسم کی حقیقت ہے، جو سچائی ہے، جو پیغام ہے اگر بعینہ اسی طرح بغیر مبالغہ کے اور بغیر اس کو توڑے مروڑے آج عوام الناس کے سامنے آپ رکھ دیں تو آپ دیکھیں کتنا عظیم الشان اس کا نتیجہ اور اثر ظاہر ہوتا ہے۔بہت سے لوگ جن کو مباہلہ کا اشتہار دیا گیا یہ پڑھ کر احمدی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آج پتہ لگ رہا ہے کہ سچے عقیدے آپ کے کیا ہیں اور جس طرح جرآت کے ساتھ یہ خدا تعالیٰ کے حضور عرض