سلسلہ احمدیہ — Page 391
391 کر دئیے پھر اک بار ہمارے آقا کے اونچے مینارے اے آڑے وقتوں کے سہارے، سبحان اللہ یہ نظارے اک دشمن کو زندہ کر کے مار دیئے ہیں دشمن سارے دیکھا کچھ۔مغرب کے افق سے کیسا سچ کا سورج نکلا مجھ گئے دیپ جلسم نظر کے، جٹ گئے جھوٹ کے چاند ستارے اپنا منہ ہی کر لیا گندا، پاگل نے جب چاند پر تھوکا جَاءَ الْحَقُ وَزَهَقَ الْبَاطِلِ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا جنرل ضیاء الحق سے متعلق نشان ( جلسہ سالانہ کیو کے 1988 ء حوالہ کلام طاہر صفحہ 31 33) حکومت پاکستان کے صدر جنرل ضیاء الحق نے برسر اقتدار آنے کے چند ہفتے بعد ہی احمدیت کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا تھا۔چنانچہ اس نے فخریہ بیان دیا کہ ہم قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے چکے ہیں۔“ (نوائے وقت 13 ستمبر 1977ء صفحه (4) 6 تا 18اکتوبر 1978ء کو ضیاء حکومت کے زیر اہتمام پہلی ایشیائی کانفرنس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں احمدیوں کے غیر مسلم ہونے اور ان کے بائیکاٹ کرنے کی قرار داد منظور کی گئی۔مطبوعہ رپورٹ کا نفرنس صفحہ 69-71) 24 / مارچ 1981ء کو جنرل ضیاء نے عبوری آئین کے لئے ایک نئی شق کا اضافہ کر کے وضاحت کی کہ قادیانی غیر مسلم ہیں۔30 مئی 1981ء کو ضیاء حکومت نے تفسیر صغیر کو ضبط کر لیا جس کے بعد مخالف احمدیت سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا۔18 نومبر 1983ء کو جنرل ضیاء نے بیان دیا کہ میں قادیانیوں کو کافر سے بھی بدتر سمجھتا ہوں۔( روزنامہ جنگ 18 دسمبر 1983ء)