سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 361 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 361

361 مختلف رنگ میں جس حد تک بھی خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق بخشی گزشتہ چند سال مسلسل اس قوم کو اور تکذیب کے راہنماؤں اور ائمہ کو نیک نصیحت کے ذریعہ قرآن کریم کی زبان میں سمجھانے کی کوشش کرتا رہا لیکن معلوم ہوتا ہے کہ یہ ساری آواز میں بہرے کانوں پر پڑتی رہی ہیں۔کسی نے ان نصیحتوں کی طرف توجہ نہ دی اور مسلسل یہ لوگ تکذیب اور شرارت میں اور ایذا رسانی میں بڑھتے چلے گئے۔پس اس وقت یہ مناسب ہے کہ اس صدی کے اختتام سے پہلے اس قوم کو قرآن کی زبان میں مباہلہ کی طرف بلایا جائے۔گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں ارباب پاکستان نے یہ وطیرہ اختیار کیا ہے کہ احمدیت کے خلاف ہر قسم کی ہرزہ سرائی کو کھلی چھٹی ہے، ہر قسم کا گندہ اور فساد والا لٹریچر اور دروغ اور افتراء پر مبنی لٹریچر کھلے عام شائع کیا جا رہا ہے، کثرت کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے۔ملک میں ہی نہیں بلکہ غیر ملکوں میں بھی حکومت کے خرچ پر یا حکومت کے ظاہری خرچ پر نہیں تو مخفی خرچ پر امداد کے ساتھ پھیلایا جارہا ہے، مختلف زبانوں میں اس کے تراجم کئے جا رہے ہیں۔۔۔۔اس لئے اب سمجھانے کا وقت گزر چکا ہے۔دوسرا یہ کہ احمدیت کی طرف سے جب جوابی لٹریچر شائع کیا جاتا ہے تو شائع کرنے والوں اور تقسیم کرنے والوں کو قید کر لیا جاتا ہے، اس لٹریچر کو ضبط کر لیا جاتا ہے۔گزشتہ چند سالوں میں سینکڑوں احمدی رسائل اور اخبارات اور اشتہارات ضبط کئے گئے اور سینکڑوں احمدی نوجوانوں E$ کو اس جرم کے ارتکاب میں قید کر لیا گیا۔۔۔۔۔۔اس کے بعد لاحجةٌ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُذاب تمہارے اور ہمارے درمیان حجت کی کوئی بات باقی نہیں رہی۔جب یہ حالت پہنچ جائے تو اس کے بعد مباہلہ کے سوا چارہ کوئی نہیں رہتا۔چونکہ اصل دعوی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا دعوی ( ہے )۔بگر اس حیثیت میں کہ ہمیں بھی اس دعویٰ کی تصدیق کے لئے اپنے جان و مال اور عزتوں کو پیش کرنے کے لئے بلایا جارہا ہے۔اس حیثیت سے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مباہلہ کی آواز کو آج پھر اٹھاتا ہوں۔“ ( خطبات طاہر شائع کردہ طا ہر فاؤنڈیشن ربوہ جلد 7 صفحہ 388 395)