سلسلہ احمدیہ — Page 350
350 6- سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب حضرت مسیح موعود کی تحریر کردہ کتاب کے چینی ترجمہ پر مشتمل ہے۔اس میں حضور نے ایک عیسائی پروفیسر سراج الدین کے چار سوالوں کا جواب تحریر فرمایا۔اور عیسائیوں کے عقیدہ کفارہ کا رڈ فرمایا نیز نجات کا حقیقی مفہوم بیان فرمایا۔اسی طرح آنحضرت علی کی بعثت کی ضرورت اور قرآن کریم کی تعلیم کی برتری ثابت فرمائی ہے۔Revelation- its nature and characteristic_7 اس مختصر کتابچہ میں وحی اور الہام کے متعلق حضرت مسیح موعود کی کتاب 'براہین احمدیہ سے اقتباسات منتخب کر کے پیش کئے گئے ہیں۔Absolute Justice, kindness and kinship_8 یہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کے ایک جلسہ سالانہ کے خطاب کا چینی ترجمہ ہے۔With love to the Chinese brothers_9 یہ محبت اور بھائی چارے کا وہ پیغام ہے جو حضرت خلیفتہ ایج ن خلیفہ المسح الرائع نے اپنے چینی بھائیوں کو دیا۔اور فرمایا کہ چین میرے آباؤ اجداد کا ملک ہے اور میں اس پیغام کے ذریعہ اپنے بھائیوں سے ذہنی اور روحانی رابطہ قائم کرنے کا خواہاں ہوں۔اس کتاب میں جماعت احمد یہ اور بانی جماعت کا تعارف کروایا گیا ہے اور احمدی اور غیر احمدی نقطۂ نظر کا حسین موازنہ پیش کیا گیا ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ احمد یہ جماعت ہی حقیقی اسلام پر قائم ہے۔اس لئے سب کو اس جماعت کے متعلق سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے اس میں چینی قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے فرمایا:۔پیارے بھائیو اور بہنو! بسم الله الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ الله و بركاته چین میرے آباء و اجداد کا ملک ہے۔میرے آباء و اجداد منگولیا چین کے ایک حکمران خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے جد امجد حاجی برلاس سلطان تیمور کے چچا تھے اور