سلسلہ احمدیہ — Page 324
324 سیاست دان، صحافی، پروفیسر صاحبان، اساتذہ کرام، مذہبی علوم کے ماہرین، عربی دان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز خواتین و حضرات شامل تھے۔مکرم ایڈورڈ مار ٹیمر (Edward Mortimer) صاحب نے اس تقریب کی صدارت کی جبکہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطاب کے بعد آنریل ممبر پارلیمنٹ مکرم ہیوگو سمرسن ( Hugo Summerson) نے جذبات تشکر کا اظہار کیا۔بعد ازاں سوال و جواب کی ایک مختصر مجلس منعقد ہوئی۔اس نوعیت کے پبلک اجتماعات میں بالعموم تقاریر کے لئے جتنا وقت مختص کیا جاتا ہے اس میں ایسے وسیع مضمون کو کماحقہ بیان کرناممکن نہیں ہوتا لیکن حضرت امام جماعت احمد یہ رحمہ اللہ تعالی نے مختصر وقت کے باوجود اس موضوع پر سیر حاصل بحث فرمائی۔"Islam's Response بعد میں یہ خطاب ضروری اضافوں کے ساتھ Response to Contemporary Issues کے نام سے 1992ء میں انگریزی میں شائع ہوا۔اس خطاب میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی دُور بین نگاہ نے مستقبل کے جن امکانات اور خدشات کی نشاندہی فرمائی تھی وہ حیرت انگیز طور پر سچ ثابت ہوئے۔مثال کے طور پر اشتراکیت کے زوال کے بعد مشرقی یورپ کے ممالک میں عظیم الشان تبدیلیاں رونما ہوئیں۔اقوام متحدہ بین الاقوامی معاملات میں وہی کردار ادا کر رہی ہے جس کی طرف حضور نے اشارہ فرمایا تھا۔برطانیہ میں شرح سود کی پالیسی کا نتیجہ اقتصادی بدحالی کی صورت میں سامنے آیا۔یہ تمام امور اور در حقیقت ان کے علاوہ بہت سے امور اس خطاب میں قبل از وقت پوری وضاحت کے ساتھ بیان کر دیئے گئے تھے۔حضرت امام جماعت احمدیہ نے 71 1990ء کے آغاز میں جب یہ خطاب فرمایا تھا اس وقت ابھی ان تمام تبدیلیوں کے آثار دنیا کے افق پر ظاہر نہیں ہوتے تھے۔حضور رحمہ اللہ کا یہ خطاب جس پیغام پر مشتمل ہے وہ دائمی اہمیت کا حامل ہے اور اس کا تعلق امن عالم کے مستقبل سے ہے۔اس کتاب میں جن موضوعات پر اسلامی تعلیم کو پیش کیا گیا ہے۔یہ موضوعات آج بھی اہمیت کے حامل ہیں۔اور ان موضوعات پر غیر مسلموں کی طرف سے اٹھنے والے سوالات کے جوابات پر مشتمل یہ