سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 323 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 323

323 غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے اس میں متعدد ابواب کا اضافہ کیا گیا۔بعد میں ان اضافہ شدہ ابواب کا اردو ترجمہ کتاب کے اردو ایڈیشن میں بھی شامل کیا گیا۔عہد خلافت رابعہ میں اردو کے علاوہ حسب ذیل 7 زبانوں میں اس کے تراجم شائع ہوئے۔البانین، عربی، بنگلہ، انگریزی، سواحیلی ، رشین، رکش۔The Seal of Prophets- His Personality and Character یہ کتاب حضرت خلیلہ اصبع الرابع رحم اللہ کے اس لیکچر پر مشتمل ہے جو آپ نے آنحضرت بانی کی سیرت کے موضوع پر 15 اکتوبر 1989ء کو ہنسلو کے Heathland سکول میں منعقدہ جلسہ سیرۃ النبی میں دیا۔اس تقریب میں ممبران پارلیمنٹ اور علاقہ کے بہت سے سیاسی ، سماجی اور مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے شمولیت کی۔اس میں آنحضرت علم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں بالخصوص آپ کی گھریلو زندگی اور جانوروں سے شفقت اور مساوات اور عدل و انصاف کے قیام سے متعلق تعلیمات اور واقعات کو پیش کیا گیا۔اسی طرح تو بین رسالت (Blasphemy) کے موضوع پر بھی اسلامی تعلیمات کو بیان کیا گیا۔اور حضور اکرم ﷺ کی سیرت و کردار کی عظمت کے اعتراف پر مشتمل بعض مستشرقین و مغربی مصنفین کے اقتباسات بھی دیئے گئے ہیں۔Islam's Response to Contemporary Issues 1989ء میں جماعت احمدیہ کے قیام کی صد سالہ جوبلی منائی گئی۔صد سالہ جوبلی کی تقریبات کے پروگرام کے تحت 24 فروری 1990ء کو لندن کے کوئین ایلز بتھ 11 کانفرنس سنٹر (QE II Islam's Response to" (Conference Centre London Contemporary Issues“ (اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل ) کے موضوع پر حضرت مرزا طاہر احمد خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے انگریزی زبان میں ایک تقریر فرمائی۔اس تقریر کو سننے کے لئے دانشور طبقوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ صد معزز مہمان تشریف لائے۔ان میں