سلسلہ احمدیہ — Page 293
293 حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے بنفس نفیس فرمایا۔اور ان تینوں کتب ( یعنی قرآن کریم کی منتخب آیات منتخب احادیث نبوی علم اور منتخب تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام) کو جماعت کی صد سالہ جوبلی کے موقع پر پاکستان میں راہ مولا میں اسیری اور کلمہ طیبہ سے محبت کے جرم میں تشد دو تعذیب برداشت کرنے والے احمدیوں کی طرف سے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے سیدنا بلال فنڈ سے ان کی اشاعت کا اہتمام فرمایا۔چنانچہ ان تینوں کتب کے آغاز میں حسب ذیل الفاظ بطور انتساب شائع ہوئے: كلمة طيب لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ سے محبت کے جرم میں گرفتاریوں، مقدمات، قید و بند، تعد دو تعذیب اور قتل و غارت کو بلالی روح کے ساتھ برداشت کرنے والے احمدیوں کی طرف سے جماعت احمدیہ عالمگیر کی صد سالہ جوبلی کے مبارک موقع پر ایک پاکیزہ تحفہ“ ذیل میں ان تینوں کتب کے مضامین کا مختصر تعارف اور ان زبانوں کی تفصیل ہدیہ قارئین ہے جن میں ان کے تراجم اب تک شائع ہو چکے ہیں۔بعض زبانیں ایسی بھی ہیں جو بولی تو جاتی ہیں لیکن ان کا تحریر میں استعمال عام نہیں ہے۔ان زبانوں میں ان کتب کے تراجم تو طبع نہیں ہوئے لیکن ان کی آڈیو کیسٹس تیار کی گئیں۔غیر مسلموں اور نو مسلموں کو اسلام احمدیت کا ابتدائی اور مختصر تعارف کروانے کے لئے یہ تینوں کتب ایک بہت ہی جامع اور خوبصورت تحفہ ہیں۔قرآن کریم کی منتخب آیات اس میں حضور رحمہ اللہ نے 20 مختلف عناوین پر آیات قرآنی کا انتخاب فرمایا۔یہ عناوین قرآنی متن کا حصہ نہیں ہیں اور اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ مذکورہ عنوان سے متعلق صرف وہی آیات ہیں جو کتاب میں پیش کی گئی ہیں بلکہ یہ محض ایک نمونہ ہے تاکہ لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناسی ہو اور ان کے دلوں میں اس سے مزید آگاہی کے لئے ایک طلب پیدا ہو۔اس کتاب میں جن عناوین کے تحت آیات درج کی گئی ہیں وہ حسب ذیل ہیں۔اللہ تعالی۔فرشتے۔قرآن مجید - انبیاء حضرت محمد مصطفی۔عبادات۔روزہ۔اتفاق فی سبیل اللہ - حج - تبلیغ اسلام۔اخلاق۔اقتصادی نظام کے