سلسلہ احمدیہ — Page 292
292 ایک ایک لفظ کو دوبارہ سمجھنے کی شعوری کوشش کی گئی ہے اور جن مقامات پر بھی عربی لغت اور قواعد صرف ونحو نے اجازت دی ہے وہاں سابقہ تراجم کی بجائے بالکل نئے اور اچھوتے معنی اختیار کئے گئے ہیں۔اس ترجمہ میں بعض منتخب آیات پر تشریحی نوٹس بھی دیئے گئے ہیں۔اور تمام سورتوں کے آغاز میں ہر سورۃ کے مضامین کا مختصر تعارف بھی درج ہے۔اس تعارف کو پڑھنے کے بعد سورۃ کے مضامین کو سمجھنا بہت آسان ہو جاتا ہے اور قارئین کو فہم قرآن کے لئے ایک چلا نصیب ہوتی ہے۔بارہ سو سے زائد صفحات پر مشتمل اس ترجمہ قرآن کریم کے آخر پر مضامین قرآن کا ایک تفصیلی انڈیکس بھی دیا گیا ہے جو تحقیق کرنے والوں کے لئے بہت مفید اور محمد ہے۔حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے اس ترجمہ سے متعلق فرمایا ہے: حتی المقدور یہ کوشش کی گئی ہے کہ قرآن کریم کا ایک ایسا ترجمہ تیار ہو جائے جو اپنے رنگ میں تفسیر کا بھی قائمقام ہوتا کہ غور کرنے والے اس میں سے مطالب نکال سکیں۔اللہ کرے کہ یہ ترجمہ ایک بھاری اکثریت کے لئے قرآن کریم سمجھنے سمجھانے اور اس کی محبت دلوں میں بٹھانے کا موجب بنے۔قرآن کریم کی منتخب آیات منتخب احادیث، منتخب تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ کی صد سالہ جو بلی کے موقع پر دنیا کی زیادہ سے زیادہ آبادی تک اسلام کا حقیقی پیغام پہنچانے اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے ایک نہایت جامع پروگرام یہ بنایا کہ بعض اہم بنیادی موضوعات پر آیات قرآن کریم، احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات سے انتخاب فرمایا۔اور پھر ان کے مختلف زبانوں میں تراجم کر کے وسیع پیمانے پر ان کی اشاعت کا اہتمام فرمایا۔ان آیات قرآنی، احادیث نبویہ اور تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انتخاب خود