سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 290 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 290

290 دورِ خلافت رابعہ میں مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی بعض اہم کتب کا مختصر تعارف دور خلافت رابعہ میں دنیا بھر میں سو سے زائد زبانوں میں شائع ہونے والے متفرق لٹریچر کی تفصیل اپنی ذات میں ایک الگ کتاب کی متقاضی ہے۔ذیل میں بعض کو ائف اور بعض کتب کا مختصر تعارف اور مختلف زبانوں میں ان کے تراجم کی تفصیل پیش کی جاتی ہے جن سے عہد خلافت رابعہ میں اشاعت کتب ولٹریچر کے غیر معمولی کام کا کسی قدر اندازہ ہو سکتا ہے۔ان کتب کا مختصر تعارف اس غرض سے دیا جارہا ہے تا کہ قارئین کو ان کتب کی اہمیت سے آگاہی ہو اور وہ حسب ضرورت ان سے استفادہ کر سکیں۔ان میں سے بہت سی کتب جماعت کی ویب سائٹ (www۔alislam۔org) پر دستیاب ہیں۔بعض زبانوں میں ان کتب کے تراجم کے لئے ان متعلقہ ممالک کے مشنز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے جہاں وہ زبان بولی جاتی ہے۔قرآن کریم اردو ترجمہ مع سورتوں کا تعارف اور مختصر تشریحی نوٹس قرآن کریم حی و قیوم، زندہ خدا کی کتاب ہے جو قیامت تک نوع انسانی کے لئے ہدایت اور رہنمائی کی دستاویز ہے۔اس کی جڑیں فطرت انسانی میں مضبوطی سے پیوست ہیں اور اس کی شاخیں آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہیں اور یہ شجرہ طیبہ ہر زمانے اور ہر دور میں تازہ بتازہ علوم و معارف کے اثمار نوع انسانی کو مہیا کرتا ہے۔ہدایت اور رحمت کے یہ خزائن انسانی معاشرہ کی ضروریات، انسان کے فہم و اور اک اور تخلیق کائنات کے بارہ میں اس کے علم کی وسعت اور گہرائی کے مطابق وَ مَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ ( الحجر : 22) کے تحت ہر دور میں نازل ہوتے رہتے ہیں اور قیامت تک نازل ہوتے رہیں گے۔امام آخر الزمان، حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام پر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے علوم، دقائق و معارف ، اسرار و رموز اور روحانی نکات اس قدر کثرت سے نازل فرمائے ہیں کہ حضور کی