سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 289 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 289

289 خدا واقعی جاگتا ہے اور واقعی ان کاموں کو ہمارے لئے کرتا ہے جن کاموں سے ہم غافل ہوتے ہیں، جن کاموں کو کرنے کی ہم میں طاقت نہیں ہوتی۔پس خدا کی تقدیر نے ایک طرف وہ کام ہمارے لئے آسان کر دیئے جو کام بہت مشکل تھے اور اب بھی جب ماہرین ان باتوں کو دیکھتے ہیں تو یقین نہیں کرتے کہ اتنے تھوڑے عرصے میں اتنے حیرت انگیز کام کیسے انجام دینے کی توفیق ملی۔لیکن ان کو نہیں پتہ کہ دراصل یہ اللہ کی قدرت کا ہاتھ ہے، اس کی محبت اور رآفت اور شفقت کا ہاتھ ہے جو ہر مشکل کو آسان کرتا چلا جاتا ہے اور اب جو نئے سامان پیدا ہوئے ہیں ان کے نتیجے میں میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام کے غلے کا یہ دوسرا دور بڑی تیزی کے ساتھ اثر پذیر ہو جائے گا۔دوسرے دور سے مراد آخرین کا دور ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دور ہے۔اور تیزی کے ساتھ اثر پذیر ہونے سے مراد میری یہ ہے کہ اب اس رفتار میں مزید تیزی پیدا ہوگی اور وہ علاقے جو اب تک خالی تھے اور وہ دنیا کی ایک بہت بڑی تعداد ہے ان علاقوں کی تعداد باقی دنیا کے علاقوں سے اگر زیادہ نہیں تو بہت کم بھی نہیں ہوسکتی۔کیونکہ انہیں علاقوں میں سارے چین کی آبادی شامل ہے۔سارے روس کی آبادی شامل ہے، سارا مشرقی یورپ ہے۔پھر اور ایسی مشرقی طاقتیں ہیں یا مشرقی ممالک ہیں جو اشتراکیت کے دام میں آئے ہوئے ہیں۔تو بہت بڑی وسیع آبادی ہے۔نصف دنیا کے قریب انسانوں کی ایسی آبادیاں ہیں جن تک پہلے اسلام کا پیغام پہنچنے کے کوئی سامان نہیں تھے تو اس لئے جہاں ان باتوں کو دیکھ کے دل شکر اور حمد سے بھر جاتا ہے اور یقین ہو جاتا ہے کہ یہ کام خدا ہی کے ہیں، خدا ہی نے کرنے ہیں۔وہاں زمہ داریوں کا احساس بھی بڑھتا ہے۔“ ( خطبہ جمعہ فرموده یکم دسمبر 1989ء۔خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 771 تا 776) 6 3 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0