سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 281 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 281

281 اشاعت کتب ولٹریچر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آیت قرآنی هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله (سورۃ الصف: 10) کی تفسیر میں فرمایا: یعنی خدا وہ خدا ہے جس نے اپنے رسول کو ایک کامل ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجاتا اس کو ہر ایک قسم کے دین پر غالب کر دے۔یعنی ایک عالمگیر غلبہ اس کو عطا کرے۔۔۔۔اس آیت کی نسبت ان سب متقدمین کا اتفاق ہے جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں کہ یہ عالمگیر غلبہ مسیح موعود کے وقت میں ظہور میں آئے گا۔“ - چشمه معرفت - روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 91) اس عالمگیر غلبہ اسلام کے لئے جن ذرائع اور وسائل کی ضرورت تھی وہ بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ظاہر فرمائے۔حضور علیہ السلام نے اس عالمگیر غلبہ اسلام کے لئے اپنی تصنیف 'فتح اسلام میں جو عظیم الشان منصوبہ پیش فرمایا اس کی پانچ شاخوں میں سے ایک شارخ تالیف و تصنیف کا سلسلہ اور دوسری شاخ اشتہارات کے جاری کرنے کا سلسلہ ہے۔حضور علیہ السلام نے آج سے کم و بیش سوا سو سال پہلے ہندوستان کے ایک چھوٹے سے قصبہ قادیان میں بیٹھ کر اس زمانے کی مشکلات اور کئی قسم کی مالی تنگیوں کے باوجود نہایت محنت اور جانفشانی کے ساتھ، اپنا جگر خون کر کے احیائے دین اور اعلائے کلمہ اسلام کے لئے تن تنہا متعددنہایت بلند پای علمی تصنیفات کے علاوہ ہزارہ اشتہارات شائع کر کے دنیا بھر میں بھجوائے جن میں اللہ تعالیٰ کی توحید اور قرآن مجید اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور دین اسلام کی افضلیت کو نہایت قوی دلائل اور تازہ بتازہ روشن نشانات کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا۔آپ کی یہ تصنیفات و اشتہارات اردو، عربی، فارسی اور انگریزی وغیرہ زبانوں میں شائع ہوئے۔چنانچہ 1890 ء تک آپ میں ہزار سے زیادہ اشتہارات اسلامی حجتوں کو غیر قوموں پر پورا کرنے کے لئے شائع فرما چکے تھے۔