سلسلہ احمدیہ — Page 214
214 چاؤ (CHAD) یہ مغربی افریقہ کا ایک ملک ہے۔جنوری 1994ء میں نائیجیریا سے پہلا تبلیغی وفد چاڑ پہنچا۔اس کے بعد مزید دو وفود چاڑ بھجوائے گئے۔الحمد للہ کہ ان دونوں وفود کی کوششوں کے نتیجہ میں وہاں 43 افراد پر مشتمل جماعت قائم ہو گئی اور یہاں مشن کھول دیا گیا۔مسلغ انچارج نائجیر یا مکرم عبد الخالق صاحب نیر نے یہاں کے متعدد دورے کئے اور جماعت کو منظم کیا۔کیپ ورڈے (CAPE VERDE ISLAND) یہ آٹھ جزائر پر مشتمل بر اعظم افریقہ کا ایک ملک ہے۔نومبر 1993ء میں گیمبیا سے مکرم منور احمد خورشید صاحب مربی سلسلہ نے اس ملک کا دورہ کیا۔دو ہفتوں کے قیام کے دوران 22 بیعتوں کے ساتھ یہاں جماعت کا قیام عمل میں آیا۔یہاں اب باقاعدہ جماعت کا مشن قائم ہے اور گیمبیا سے ایک معلم وہاں خدمات بجالا رہے ہیں۔قازاخستان 9 9 0 0 2 2 0 0 4 (KAZAKHSTAN) سابقہ سوویت یونین جو کہ USSR ( یونین آف سوویت سوشلسٹ ری پبلک ) کہلاتا تھا اس کا شیرازہ بکھرنے کے بعد بعض ریاستیں اپنی آزادی کے بعد CIS ( کامن ویلتھ انڈیپنڈنٹ سٹیٹس) کہلانے لگیں۔ان ممالک میں 16 / دسمبر 1991ء کو سوویت یونین سے الگ ہونے والی ریاست قازاخستان کا رقبہ ستائیس لاکھ سترہ ہزار تین سو مربع کلومیٹر ہے۔یہ بلحاظ رقبہ دنیا کا نواں بڑا ملک ہے۔