سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 213 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 213

213 بلغارية (BULGARIA) بلغاریہ مشرقی یورپ کا ایک اہم ملک ہے جس کے مشرق میں بحر اسود، شمال میں رومانیہ، مغرب میں مقدونیہ، جنوب میں یونان اور جنوب مشرق میں ترکی واقع ہے۔مکرم ڈاکٹر عبد الغفار صاحب مربی سلسلہ (جرمنی) کے ذریعہ اور مکرم شیخ شوکت علی صاحب کے تعاون سے پہلی بیعت مکرم ارجان صاحب نے کی جو اس وقت جرمنی میں رہائش پذیر تھے۔مکرم ارجان صاحب کی دعوت پر 30 اپریل 1994ء کو چار افراد پر مشتمل وفد جرمنی سے بلغاریہ گیا۔وہاں مختلف شہروں کے دورہ جات کئے اور تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔اس موقع پر 12 / بیعتیں بھی ہوئیں۔بعد ازاں مزید دورہ جات اور بیعتوں کا سلسلہ چلتا رہا۔ستمبر 2000ء میں دو مبلغین مکرم محمد اشرف ضیاء صاحب اور مکرم طاہر احمد صاحب بلغاریہ پہنچے۔انہوں نے بطور طالب علم شہر بلا غوئیو گراڈ (Blagoevgrad) کی یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔مبلغین کی آمد پر لوکل جماعتوں کا قیام عمل میں آیا نماز سینٹرز بنے ، چندے کا نظام جاری ہوا، اجلاسات شروع ہوئے۔بلغاریہ سے نو (9) افراد پر مشتمل ایک وفد نے پہلی بار جلسہ سالانہ جرمنی 2001ء میں شمولیت اختیار کی اور حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ سے شرف ملاقات حاصل کیا۔اپریل 2003ء یعنی دور خلافت رابعہ کے اختتام تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے 5 مقامات پر جماعتیں قائم ہو چکی تھیں، اور اندازا 300 مراحمدی یہاں موجود تھے۔تمام جماعتوں اور بعض مقامات پر انفرادی گھروں میں ایم ٹی اے کا انتظام ہو چکا تھا۔جماعتوں میں خطبات جمعہ کا لائیو ترجمہ ہوتا تھا۔حکومتی سطح پر ملاؤں کی طرف سے مخالفت بھی ہے۔باوجود ان مشکلات کے جماعت ترقی کر رہی ہے۔بلغارین زبان میں ایک ماہانہ رسالہ بھی شائع ہوتا ہے اور جماعتی لٹریچر تیار ہورہا ہے۔