سلسلہ احمدیہ — Page 200
200 چند ملاقاتوں ہی میں میں نے دیکھا کہ ان کے دل کی کیفیت بدل رہی ہے اور خدا کے فضل سے یہاں سے بیعت کر کے گئے۔واپس جا کر انہوں نے پھر وہاں مزید تبلیغ کی بنیادیں استوار کیں۔مئی 1993ء اور جون 1993 ء میں وہاں مزید بیعتیں ہوئیں۔Miklos Zelei صاحب جلسہ سالانہ یو کے 1993ء میں عالمی بیعت میں ہنگری کی نمائندگی میں شامل ہوئے۔کولمبیا (COLUMBIA) کولمبیا لاطینی امریکہ کا ملک ہے۔1992ء میں یہاں نیا مشن کھولا گیا تھا۔اپریل 1993ء سے باقاعدہ بیعتوں کا آغاز ہوا اور ایک مقامی جماعت قائم ہوئی۔ازبکستان (UZBEKISTAN) دیوار برلن کا انہدام ، سوشلزم کی ناکامی ، سوویت یونین کا بکھرنا اور رشیا میں جماعت احمدیہ کا نفوذ عہد خلافتِ رابعہ کے واقعات ہیں۔سوویت یونین کی کوکھ سے جنم لینے والے ممالک میں سے ایک ملک ازبکستان ہے۔جسے " ماوراء النہر" کے " حارث و منصور مہدی موعود کے آباء کا وطن ہونے کا شرف حاصل ہے۔قرون اولی و وسطی میں اسلام کی شان و شوکت اور عظمت کی علامت سمرقند، بخارا، نیوه، قرشی، تاشقند، فرغانہ اند یجا اور ترمز جیسے عظیم شہر ازبکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ازبکستان کی آزادی کے ساتھ ہی حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی تحریک پر لبیک کہتے ہوئے واقفین عارضی ، طلباء، ماہرین اقتصادیات اور کاروباری حضرات نے اس ملک کا رخ کیا جن میں مکرم نعیم اللہ خان صاحب مرحوم، مکرم چوہدری مقصود الرحمن صاحب، مکرم سید تو قیر مجتبی صاحہ