سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 172 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 172

172 اپنی ملکی زبان Gaeilge میں 3 رکتب کا ترجمہ کیا جن میں منتخب آیات قرآنیہ منتخب احادیث نبوی اور منتخب تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام تیار ہو کرطبع ہو چکی تھیں۔جماعت احمدیہ آئرلینڈ کو 2002ء میں اپنا پہلا جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔شاملین کی تعداد 120 سے زائد تھی۔برازیل (BRAZIL) برازیل جو جنوبی امریکہ کا بہت بڑا اور وسیع ملک ہے۔اس کا رقبہ 8,511,965 مربع کلو میٹر ہے۔یہاں کل 28 رصوبے ہیں۔حکومت ری پبلک ہے۔دارالحکومت برازیلیا اور سرکاری زبان پرتگیزی ہے۔برازیل دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔برازیل کا جنوب مشرقی حصہ سطح مرتفع ہے۔اکثر حصہ میدانی ہے۔جولائی 1985ء میں مرکز سے براہ راست مبلغ سلسلہ مکرم اقبال احمد صاحب نجم کو برازیل بھجوانے کے ساتھ تبلیغ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔اس سے قبل مکرم سید محمود احمد صاحب مع فیملی برازیل میں مقیم تھے۔مبلغ سلسلہ کی آمد کے بعد برازیل میں جماعت کی باقاعدہ رجسٹریشن ہوئی اور پرتگیزی زبان میں ابتدائی لٹریچر تیار کیا گیا۔1986ء میں برازیل میں ایک پڑھی لکھی خاتون مکرمہ امینہ ایدل وائزر صاحبہ نے اپنے ایک کشف کی بنا پر بیعت کر کے میں شمولیت کی سعادت پائی۔ان کی بیعت کا ذکر کرتے ہوئے ماغ سلسلہ مکرم اقبال احمدمجم صاحب لکھتے ہیں کہ :۔۔۔آپ کے خاوند نیوی میں کرنل رہے تھے اور آپ ان کے ہمراہ امریکہ اور میکسیکو رہی تھیں اور انگریزی اور سپینش جانتی تھیں اور کبھی برازیل میں خواتین کے ایک رسالہ کی ایڈیٹر بھی رہی تھیں اور