سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 144 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 144

144 آرڈیننس 20 کی وجہ سے پاکستان سے ہجرت کرنا پڑی اس وقت تک گیارہ زبانوں میں مکمل قرآن کریم کے تراجم شائع ہو چکے تھے۔1989ء کا سال جماعت کی تاسیس پر سو سال مکمل ہونے کے لحاظ سے صد سالہ جو ہلی کا سال تھا اور جماعتی تاریخ میں یہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اس کے شایان شان دیگر پروگراموں کی طرح مختلف زبانوں میں تراجم قرآن کریم کی اشاعت کا منصوبہ بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا۔چنانچہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے اپریل 1984ء میں پاکستان سے ہجرت کے بعد سے جولائی 1989ء تک کے ہجرت کے پانچ سالوں میں حسب ذیل 16 نئی زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم طبع ہوئے۔1- فرینچ، 2۔اٹالین، 3 نحسین، 4- ہندی، 5 رشین، 6 - پرتگیزی، 7۔سویڈش، 8۔کورین، 9 - کیکویو، 10 سپینش، 11 جاپانی، 12 - ملائی، 13 - فارسی، 14۔سندھی، 15۔بنگلہ، 16۔اُڑے۔(اٹالین ، Malay اور فارسی ترجمہ سے متعلق طباعت پر معلوم ہوا کہ جلدی میں ان میں بعض غلطیاں رہ گئی ہیں چنانچہ ان تراجم کی سرکولیشن روک دی گئی اور ازسرنو ان پر کام شروع کیا گیا۔فارسی اور اٹالین تراجم قرآن ریویژن کے بعد شائع ہو چکے ہیں۔Malay پر کام جاری ہے۔) 1989ء میں کئی تراجم طباعت کے مختلف مراحل میں تھے اور جلسہ سالانہ یو کے (جولائی 1989ء) تک شائع نہیں ہو سکے تھے۔چنانچہ اگست 1989ء سے جولائی 1990 ء تک کے صرف ایک سال کے عرصہ میں حسب ذیل 15 مزید نئی زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع کرنے کی سعادت جماعت کو حاصل ہوئی۔1 البانین، 2۔مینڈے، 3- گریک ، 4- تامل، 5- ویتنامی، 6 گجراتی ، 7 ٹرکش، 8_ طوالوئن، 9 چینی 10 - پشتو ، 11۔پولش، 12 - چیک 13 - سرائیکی ، 14۔پنجابی ، 15۔اگبو۔اس طرح 1984ء میں جماعت کے زیر انتظام مختلف زبانوں میں شائع کردہ تراجم قرآن کریم کی جو تعداد صرف گیارہ تھی وہ جولائی 1990 ء تک 42 میں تبدیل ہو چکی تھی۔چھ سال کے قلیل عرصہ میں