سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 138 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 138

138 حضرت مسیح موعود ع السلام فرماتے ہیں:۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے اعراض میں سے ایک تکمیل دین بھی تھی جس کے لئے فرمایا گیا تھا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَثْمَمتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِى (المائدہ:4) اب اس تکمیل میں دو خو بیاں تھیں۔ایک تکمیل ہدایت اور دوسری تکمیل اشاعت ہدایت۔تکمیل ہدایت کا زمانہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا پہلا زمانہ تھا اور تکمیل اشاعت ہدایت کا زمانہ آپ کا دوسرا زمانہ ہے جبکہ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا عِلم (الجمعة: 4) کا وقت آنے والا ہے اور وہ وقت اب ہے۔یعنی میرا کھا زمانہ یعنی مسیح موعود کا زمانہ “ اسی طرح فرمایا: الحکم جلد 6 نمبر 43 مورخہ 30 نومبر 1902 ، صفحہ 2) اتمام نعمت کی صورتیں دراصل دو ہیں۔اوّل تکمیل ہدایت۔دوم تکمیل اشاعت ہدایت۔اب تم غور کر کے دیکھو تکمیل ہدایت تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کامل طور پر ہو چکی لیکن اللہ تعالیٰ نے مقدر کیا تھا کہ تکمیل اشاعت ہدایت کا زمانہ دوسرا ہو جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بروزی رنگ میں ظہور فرما دیں اور وہ زمانہ مسیح موعود اور مہدی کا زمانہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّه (الصف (10) اس شان میں فرمایا گیا ہے۔تمام مفسرین نے بالا تفاق اس امر کو تسلیم کر لیا ہے کہ یہ آیت مسیح موعود کے زمانہ سے متعلق ہے۔در حقیقت اظہار دین اسی وقت ہو سکتا ہے جبکہ کل مذاہب میدان میں نکل آدیں اور اشاعت مذہب کے ہر قسم کے مفید ذریعے پیدا ہو جائیں اور وہ زمانہ خدا کے فضل سے آگیا ہے۔چنانچہ اس وقت پریس کی طاقت سے کتابوں کی اشاعت