سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 126 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 126

126 1992 ء کو حضور نے ٹورانٹو کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی مرکزی مسجد مسجد بیت الاسلام کا افتتاح فرمایا۔اس تقریب کو ایم ٹی اے کے ذریعہ پوری دنیا میں براہ راست نشر کیا گیا۔حضور نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اکتوبر 1992ء میں کینیڈا کے شہر مس ساگا میں مسجد کی کے لئے چندہ کی تحریک فرمائی اور اس ضمن میں اپنی طرف سے 12 ہزار ڈالر دینے کا اعلان و همچة فرمایا۔میز اعظم آسٹریلیا آسٹریلیا 30 ستمبر 1983ء کو حضور انور نے آسٹریلیا کی پہلی مسجد بیت الہدی اور مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا اور 14 جولائی 1989ء کو افتتاح فرمایا۔في 25 ستمبر 1983ء کو حضور انور نے نجی کے شہر لٹو کا میں احمدیہ مسجد مسجد رضوان کا سنگ بنیادرکھا۔پاپوانیوگنی 17 اپریل 1995ء کو حضور انور نے پاپوا نیو گنی (Papua New Guinea) میں ایک مسجد کے افتتاح کا اعلان اپنے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔یہ اپنے رنگ میں ایک منفرد افتتاح تھا جہاں حضور رحمہ اللہ خود بنفس نفیس تو تشریف نہیں لے جا سکے لیکن خطبہ جمعہ میں اس کے افتتاح کا ذکر کیا۔آپ نے فرمایا: آج ایک نئے ملک میں ایک نئی مسجد کے افتتاح کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔یہ پاپوانیوگنی کی مسجد ہے اور اس کا نام بیت الکریم رکھا گیا ہے۔اب جتنے بھی مساجد کے نام رکھے جارہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے نام پر ہی ہیں یا اللہ کے اسماء پر ہیں۔۔۔آج کریم نام کی مسجد کا جو اللہ کے کریم نام کی طرف منسوب ہو رہی ہے اس کا افتتاح ہورہا ہے۔یہ جو ملک ہے اس کا حدود اربعہ یہ ہے کہ اس کے ایک طرف انڈونیشیا واقع ہے اور تھائی لینڈ اس کے قریب