سلسلہ احمدیہ — Page 122
122 ڈاکٹر حمید الرحمن صاحب کی طرف سے پیش کیا جانے والا پچاس ہزار ڈالر کا چیک بھی اس مسجد کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا۔اور فرمایا: جوبلی کے۔۔۔اس سال کی غیر معمولی خوشی کے موقع پر جس نے بھی امریکہ سے اس نیت سے روپیہ مجھے پیش کیا وہ میں انشاء اللہ مسجد واشنگٹن ہی کو دوں گا۔لیکن اس کے علاوہ بھی ایک عمومی تحریک کی ضرورت ہے۔ہم نے جائزہ لیا ہے اس وقت مہنگائی اتنی ہو چکی ہے کہ مسجد واشنگٹن اگر ایک سال سے سولہ مہینے کے اندر اندر تعمیر کی جائے تو پچیس لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر جماعت امریکہ یہ سال خصوصیت سے واشنگٹن کی مسجد کا سال منائے تو جتنی رقم بھی اکٹھی ہو ایک سال کے اندر وہ ابتدائی ضرورت کے لئے انشاء اللہ پوری ہو جائے گی۔لیکن ساتھ ہی میں تمام دنیا کی جماعتوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ واشنگٹن کی مسجد میں وہ بھی حصہ ڈالیں۔“ (خطبات طاہر جلد نمبر 8 خطبات 1989 صفحہ 469-471) Silver Spring Maryland USA میں جماعت نے حضور کی تحریک پر 80 کی دہائی میں پونے نو ایکٹر رقبہ حاصل کیا جس پر مسجد بیت الرحمن کی تعمیر کا کام 1993ء میں شروع ہوا۔حضرت خلیفۃ اسبح الرائع نے 1994ء کے جلسہ سالانہ امریکہ کے موقع پر 14 اکتوبر کو اس کا با قاعده افتتاح فرمایا جو جماعت احمدیہ امریکہ کی مرکزی مسجد کے طور پر استعمال ہورہی ہے۔حضور انور نے اسی روز ایم ٹی اے کے ارتھ اسٹیشن کا بھی باقاعدہ افتتاح فرمایا۔۔1989ء میں مسجد بیت الحمید ( لاس اینجلس) کی تکمیل ہوئی۔اس پراجیکٹ پر 1۔3 ملین ڈالرز خرچ ہوئے۔7 جولائی 1989ء کو حضور نے اس کا افتتاح فرمایا۔۔اسی سال روچیسٹر میں جماعت نے ایک عمارت بطور مرکز نما ز خریدی۔۔1990ء میں ہیوسٹن (Houston) میں مسجد و مشن ہاؤس کے لئے ایک عمارت خریدی گئی۔1992ء میں سینٹ لوئیس (Charlote (Ne) (St۔Louis اور ملوا کی (WI) میں عمارات خریدی گئیں۔1993ء میں میامی ( فلوریڈا) میں مسجد ومشن ہاؤس کے لئے ایک عمارت خریدی گئی۔