سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 102 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 102

102 5 اپریل 1999ء کو مسجد بیت الاسلام کے ساتھ اس رہائشی کالونی کی تعمیر کا آغاز ہوا۔اس کالونی میں 1200 سے زائد احمدی آباد ہیں۔اس منصوبہ کو خدا تعالیٰ نے اتنی برکت دی کہ اس کے فضل سے کینیڈا کا دنیا میں ایک منفرد اور امتیازی مقام ہے کہ اس جگہ کو جماعت کی درخواست پر دارالامن یعنی پیس ولیج Peace) (Village کا نام دیا گیا اور اس کی گلیوں کے نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدس خلفاء اور جماعت کے دیگر بزرگوں کے ناموں پر رکھے گئے۔اس بارہ میں مخالفت بھی ہوئی مگر سٹی کونسل نے متفقہ طور پر یہ نام منظور کئے۔پیس ویلیج کی سڑکوں اور گلیوں کے نام حسب ذیل ہیں: احمد یہ ایونیو، نورالدین کورٹ ،محمود کریسنٹ، ناصر سٹریٹ ،طاہر سٹریٹ، بشیرسٹریٹ،ظفر اللہ خان کریسنٹ،عبدالسلام سٹریٹ، ماسک گیٹ۔پیس ویلیج کے اندر ایک چھوٹا سا پارک ہے۔سٹی کونسل کی طرف سے جس کا نام فیضیہ مہدی پارک رکھا گیا ہے۔ان سڑکوں اور گلیوں پر کونسل کی طرف سے ان ناموں کے باقاعدہ بورڈ لگے ہیں اور علاقہ اور شہر کے نقشوں پر یہ نام طبع ہو چکے ہیں۔علاوہ ازیں بیٹی کونسل نے متفقہ طور پر مسجد بیت الاسلام کے جنوبی جانب ایک بہت بڑے پبلک پارک کا نام احمد یہ پارک رکھا ہے۔ہیملٹن میں مشن ہاؤس مسجد بیت النور اس مشن ہاؤس کی عمارت 1998ء میں خریدی گئی تھی۔اس کا مجموعی رقبہ 21 ہزار مربع فٹ ہے۔جبکہ ساڑھے پانچ ہزار مربع فٹ حصہ پر عمارت تعمیر ہے۔یہ عمارت شہر کی شرقا غربا تین بڑی سڑکوں میں سے ایک سڑک کنگ سٹریٹ پر واقع ہے۔لجنہ اماء اللہ کینیڈا کا مرکزی دفتر خدا تعالیٰ کے فضل سے اواخر 1999ء میں لجنہ اماء اللہ کینیڈا نے اپنا الگ مرکزی دفتر خریدا۔2000ء کے شروع میں مسجد بیت الاسلام کے بالمقابل احمد یہ ایونیو پر مکان نمبر 96 کی خرید کے تمام مراحل مکمل ہو گئے تو 15 جنوری کو اس کا افتتاح عمل میں آیا۔