سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 101 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 101

101 ایڈمنٹن میں مشن ہاؤس ایڈمنٹن کا مشن ہاؤس 'بیت الہادی Ave, Edmonton Alberta TSE 8707-53) 59 شہر کے وسط میں واقع ہے۔مشن ہاؤس کے لئے یہ عمارت 1997ء میں خریدی گئی تھی۔اس کے ایک بڑے ہال میں تین صد مرد احباب کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے جبکہ خواتین کے ہال میں ڈیڑھ صد خواتین نماز ادا کر سکتی ہیں۔اس کے علاوہ ایک بڑا ہال جنرل میٹنگز اور دوسرے مختلف کاموں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔دفاتر اور رہائشی حصہ اس کے علاوہ ہیں۔علاوہ ازیں نئے مشن ہاؤس کے لئے بفضلہ تعالی ایڈ منٹن شہر میں ایک نہایت موزوں جگہ پر 33 ایکڑ کا رقبہ ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالر سے 28 اپریل 1997ء میں خرید لیا گیا تھا۔انشاء اللہ یہاں بھی مسجد تعمیر ہوگی۔Peace Village حضرت خلیفۃ ابیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے دورہ کینیڈا 1997 ء کے دوران ارشاد فرمایا کہ بڑی خلیفہ بڑی مساجد بنا دینا ہی کافی نہیں، ان کی آبادی کی بھی کوشش ہونی چاہئے۔مسجد بیت الاسلام اس وقت ٹورانٹو شہر سے باہر تھی۔نماز جمعہ خصوصی اجلاسات اور تقریبات کے علاوہ اس میں نمازوں کی حاضری بہت کم ہوتی تھی۔حضور کے اس اظہار کے وقت گو مسجد کے ارد گرد بعض رہائشی منصوبے چل رہے تھے مگر یہ خیال نہیں تھا کہ احمدی کثرت سے یہاں منتقل ہوسکیں گے۔ایک بلڈر نے مسجد سے ملحقہ 150ایکڑ زمین پر مکانات کی تعمیر کا منصوبہ بنایا۔اس سے بات چیت کی گئی کہ اگر وہ مکانوں کے نقشوں میں ہماری ضروریات کے مطابق تبدیلیاں کرے اور قیمت بھی اچھی دے تو ہم افراد جماعت کو یہاں مکان خریدنے کی طرف توجہ دلائیں گے۔اس نے اس پیشکش کو قبول کیا اور جماعت کی تحریک پر احباب جماعت نے یہاں مکان خرید نے شروع کئے۔یہ رجحان اس تیزی سے بڑھا کہ سٹی کونسل نے نہ صرف رہائشی منصوبہ کا بلکہ مسجد کے اردگرد سارے ماحول میں ہماری ضروریات اور مفادات کا خیال رکھا۔