سلسلہ احمدیہ — Page 100
100 قانونی روک نہیں تھی۔یہ تین منزلہ عمارت مضبوط اور خوبصورت تھی۔اس کی اوپر والی منزل پر چار بیڈ روم اور تین بیڈ روم والے دو اپارٹمنٹ تھے۔درمیانی منزل پر ایک بڑا ہال تھا جس میں تین سو نمازیوں کی گنجائش تھی۔اس کے ساتھ ایک بڑا کچن تھا۔نچلی منزل میں دو بیڈ روم کا ایک اپارٹمنٹ، دو بال، تین کمیونٹی واش روم اور ایک بہت بڑا سٹور تھا۔اس عمارت کے ارد گرد تقریبا ایک سو کاریں پارک ہو سکتی تھیں۔اس کا مستقف حصہ 12 ہزار مربع فٹ اور زمین کا رقبہ 27 ہزار مربع فٹ تھا۔اس کے حصول کے لئے قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مورخہ 15 دسمبر 1995ء کو مکرم امیر صاحب کینیڈا نے نماز جمعہ کی ادائیگی سے اس کا افتتاح کیا۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے طفیل 1995ء میں خریدی جانے والی یہ وسیع جگہ بھی 2007ء تک جماعت مانٹریال کے لئے چھوٹی اور نا کافی ہوگئی۔لہذا بعد ازاں اسے فروخت کر کے ایک اور وسیع عمارت خریدی گئی۔آٹو ا میں مشن ہاؤس 1995ء میں کینیڈا کے دارالحکومت آٹو میں جماعت نے یکصد ایکڑ قطعہ زمین خریدا جس کے ساتھ ایک عمارت بھی ہے۔اس کا مستقف حصہ 2048 مربع فٹ ہے۔اس میں کم و بیش 350 افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔اس کا ایک حصہ مربی سلسلہ کی رہائشگاہ اور مشن ہاؤس کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔مسجد محمود - رجائنا یہ سکیچوان کے دارالخلافہ Regina میں 1996ء میں ڈیڑھ ایکڑ زمین برائے تعمیر کمیونٹی سنٹر و مسجد 60 ہزار ڈالر کی مالیت سے خریدی گئی۔2016ء میں اس جگہ ایک خوبصورت مسجد مسجد محمود تعمیر کی گئی۔اسی سال ماہ نومبر میں حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کا افتتاح فرمایا۔